News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
کراچی: گھروں اور مارکیٹوں کا صفیا کرنے والا خواتین گروہ پکڑا گیا     موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث 28لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک گئے     پشاور زلمی اور فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے، شاہد آفریدی     نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے,مقابلہ ترقی کا ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے:شرجیل میمن     امن کیلئے افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے: آصف زرداری     بھارتی ریاست گجرات میں ہزاروں ہندووں کا مسلمان آبادی پر دھاوا،ایک جاں بحق     پی ٹی آئی کے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی دینے پر تحفظات     سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے نمائش سے قبل132 کروڑ کی ڈیل کرلی      اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ’کانز‘ میں شرکت سے صاف انکار کردیا     سدھو کپل شرما اور سنیل گروور میں صلح کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
عالمی خبریں Share your views
نیوزی لینڈ سے امریکی سفارتکار ملک بدر،امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا  [نوائے وقت] 20 Mar, 2017

ولنگٹن:نیوزی لینڈ میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد ایک امریکی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا گیا ہے۔امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا جبکہ پولیس کی جانب سے سفارتکار سے پوچھ گچھ کی درخواست کو سفارتخانے نے مسترد کر دیا تھا۔اس کے بعد نیوزی لینڈ نے امریکہ سے اس کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ مذکورہ شخص ملک چھوڑ چکا ہے۔پولیس کی جانب سے الزامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔تاہم نیوزی لینڈ ریڈیو کے مطابق ایک شخص جس کی ناک پر زخم اور آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھے ملک چھوڑ چکا ہے، اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی تفتیش جاری رہے گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے تمام سفارتی عملے کو سنہ 1961کے ویانا معاہدے کے تحت قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔تاہم نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے نیوزی لینڈ میں تمام سفارتی عملے پر واضح کیا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ غیرملکی سفارتکار نیوزی لینڈ کے قانون کا احترام کریں اور اگر سخت جرائم کے الزامات ہیں تو استثنیٰ کا حق استعمال نہ کریں۔خیال رہے کہ ویلنگٹن میں امریکی سفارتخانے میں فی الوقت کوئی مستقل سفیر تعینات نہیں ہے۔ جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر براک اوباما کے تعینات کردہ سفیر کو واپس بلا لیا گیا تھا۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس نے مذکورہ زیرتفتیش معاملے کی تفصیلات سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal