News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
برطانوی شہزادے نے امریکی اداکارہ کو شاہی محل مدعو کر لیا     باپ نے غیرت کے نام پر 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا     فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ، شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا      وزیر داخلہ اپنی ضمانت کی فکر کریں , قمرزماں کائرہ      اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر دیاہے , سینیٹر سراج الحق     ایرانی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دس اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط      شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا     موبائل پر فیس بک میسنجر استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر !     بھارت نے ممتا کلکرانی کو پکڑنے کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی     شہرت نے تنہا کر دیا ہے: لیڈی گاگا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
حج بدعنوانی کیس، حامد سعید کاظمی بری [وائس آف امریکہ اردو] 20 Mar, 2017

گزشتہ سال ایک ذیلی عدالت نے سابق وزیر برائے مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان کی ایک اعلیٰ عدالت نے 2010ء میں حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمے میں ذیلی عدالت عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر برائے مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی کو بری کر دیا ہے۔

اس مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کی اور اُنھوں نے اپنے فیصلے میں سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری راجہ آفتاب کو بھی اس مقدمے میں بری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک ذیلی عدالت نے سابق وزیر برائے مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جب کہ ذیلی عدالت ’اسپیشل کورٹ سینٹرل‘ کے جج ملک نذیر احمد نے سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کو 40 سال اور مذہبی اُمور کی وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب کو 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

حامد سعید کاظمی کے علاوہ راؤ شکیل اور راجہ آفتاب نے ذیلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سابق وزیر حامد سعید کاظمی کو مارچ 2011ء کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں اُنھیں اگست 2012 میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2010ء میں حج انتظامات میں بدعنوانی اور پاکستانی حاجیوں سے زیادہ رقم وصول کرنے کی اطلاعات کا عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

حامد سعید کاظمی 2010 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور تھے اور ان پر اُس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ کے ہی ایک وزیر اعظم سواتی نے بھی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے دونوں وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal