News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
پاکستان پانی پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا: خواجہ آصف [بی بی سی اردو] 20 Mar, 2017
پاکستان انڈیا مذاکرات

پاکستان انڈیا انڈس واٹرکمیشن کے مابین دو روزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کے متعلق اپنے مفاداتکا تحفظ کرے گا۔ ان کے مطابق کشن گنگا پن بجلی منصوبے پر ثالثیعدالت کا فیصلہ 'پاکستان کے حق' میںہے اور وہ اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے آج اسلام آباد میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر شروع ہونے والے مذاکرات سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہسندھ طاس معاہدے پر بات چیت کا آغاز 'انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے'۔

پاکستان انڈیا انڈس واٹرکمیشن کے مابین دو روزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں۔ انڈین انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا دس رکنی انڈینوفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ دونوںملکوںکےانڈسواٹر کمشنرزکی سطح کے مذاکراتمیںدریائے چناب پر تین متنازعآبی منصوبوں پکال گل، لوئر کلنائیکے ڈیزائنپر بات چیت کی جا رہی ہے۔ جبکہ واشنگٹنمیں اپریل میں ہونے والےسیکرٹری سطحکے مذاکرات میںکشن گنگااور رتلے پن بجلی منصوبوں کا معاملہ اٹھایاجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ 'گیارہ اپریلسے واشنگٹن میںورلڈ بنک کیزیر نگرانی کشن گنگا اور رتلے منصوبوںپر بھیپاکستان اور انڈیا کے درمیان سیکریٹری سطح کے مذاکرات پر بھیاتفاق ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا کی طرف سے دریائے نیلم کے پانی پر 330 میگاواٹ کشن گنگا اور دریائے چناب کے پانی پر 850 میگا واٹ کے رتلے پن بجلی منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔ ان دونوں منصوبوں پر پاکستان نے اعتراضات اٹھائے اور ورلڈ بینک کو ثالثی کرنے کے لیے رجوع بھی کیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان آبی تنازعات پر بات چیت میں عالمی بنک اور امریکہ نے کردار ادا کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے دوروزہ مذاکرات میں انڈیا کے طرف سے پاکستان کی جانب چھوڑے جانے والا بارش کا پانی اور اس کی صحیح مقدار اور معلومات سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔

اعتراضات کیا ہیں؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ دریائے چناب پر بننے والے تینوں منصوبوں (پکال گل ، لوئر کلنائی)کا ڈیزائن شیئر کیا جائے۔ ’اگر ہمارے مفادت کو نقصان پہنچ رہا ہوا تو ہم اس کے ڈیزائن پر اعتراض بھی کریں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ یہ تینوں منصوبے ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور 'پاکستان کو ڈیزائن دکھائے بغیر انڈیا ان پر کام شروع نہیں کر سکتا۔‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان 1960 میں طے پانے والےسندھ طاس معاہدے کے تحت بیاس، راوی اور ستلج کا پانی انڈیا جبکہ دریائے چناب ،جہلم اور سندھ کا پانی پاکستان کے حصے میں آیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رتلے پراجیکٹ سے متعلق بھی ان کا یہی مطالبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رتلے پراجیکٹ کے حوالے سے پاکستان نے ڈیڑھ سال میں تیاری مکمل کر لی ہے اور 'رتلے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے لیے پاکستان کی پوزیشن اب خاصی مضبوط ہو گئی ہے'۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ مارچ 2018 میں آپریشنل ہو جائے گا۔ جو کشن گنگا کے باعث بجلی کی مد میں ہونے والے دس فیصد نقصان کو پورا کرے گا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal