News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
نارے دنیا کا سب سے خوش ملک، پاکستان 80 ویں نمبر پر [بی بی سی اردو] 20 Mar, 2017
ناروے کے شہری

نارے کے شہری بڑے خوش موڈ میں فٹبال کا ایک میچ دیکھتے ہوئے

اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں ناروے کو دنیا کا خوش و خرم ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

گذشتہ برس ڈنمارک اس فہرست میں اول نمبر پر تھا۔

'دی ورلڈ ہیپینیس رپورٹ' میں لوگوں کی نفسی بہبود، وہ کتنے خوش ہیں اور آخر اس کی وجہ کیا ہے جیسے عوامل کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

اس برس کی فہرست میں ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور فن لینڈ بالترتیب دنیا کے پانچ سب سے خوش و خرم ملک ہیں۔

اس کے برعکس مرکزی افریقہ میں سب صحارا خطے کے افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔

مغربی یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک سب سے آگے ہیں جبکہ امریکہ 14ویں نمبر اور برطانیہ 19 ویں مقام پر ہے۔

اسلام آباد میں بچے

'دی ورلڈ ہیپینیس رپورٹ' میں پاکستان کا نمبر 80 واں ہے

اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 80 واں بتایا گیا ہے جبکہ انڈیا 122 ویں اور افغانستان 141 ویں نمبر پر ہے۔

155 ممالک کی فہرست میں جنگ زدہ ملک شام 152 ویں نمبر پر ہے جبکہ یمن اور سوڈان، جہاں قحط جیسی صورت حال کا سامنا ہے، بالترتیب 146 اور 147 ویں مقام پر ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی یوم خوشی 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس بار اتفاق سے خوش ترین ممالک کی فہرست اسی دن جاری کی گئی ہے۔

اس کے تحت ہر برس دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک میں 1000 افراد سے نفسیاتی نوعیت کے سوالات کیے جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر 'دس زینے والی ایک ایسی سیڑھی کا خیال کریں جس کی ابتدا صفر ہے اور سب سے اونچا مقام دسواں نمبر ہے۔ سیڑھی کا سب سے بلند مقام ممکنہ طور پر بہترین زندگی کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ اس کا سب سے نچلا حصہ سب سے خراب زندگی کا عکاس ہے۔ تو ذاتی طور پر آپ اس وقت اپنے آپ کو کس مقام پر کھڑا پاتے ہیں؟'

افریقہ

مرکزی افریقہ میں سب صحارا خطے کے افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں

اس سوال کے تحت جو اوسط نتیجہ برآمد ہوا وہ اس ملک کا سکور ہوا۔ اس کے تحت ناروے کو سب سے اوپر سات اعشاریہ 54 ہے جبکہ افریقی جمہوریہ کا سب سے کمدو اعشاریہ 69 ہے۔

لیکن خوشی ماپنے کے اس عمل میں معاشی ترقی، سوشل سپورٹ، اختیارات استعمال کرنے کی آزادی، زندگي کی اوسطا عمر، سخاوت اور کرپشن جیسے کئی عوامل کو بھی کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

اس بار ایک سوال یہ بھی پوچھا گيا تھا کہ آخر امریکہ میں مستقل معاشی ترقی کے باوجود بھی خوشیوں کی سطح کم کیوں ہوتی جا رہی ہے۔

اس رپورٹ کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں صرف اقتصادی ترقی پر توجہ دینے یا اسی پر فوکس کرنے سے خوشیاں نہیں آتیں بلکہ اس کے لیے امریکہ کو مختلف طرح کے سماجی مسائل جیسے عدم مساوات، بدعنوانی، تنہائی اور بداعتمادی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کا بحران معاشی نہیں بلکہ سماجی ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal