News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
انگلیاں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہیں، جانئے اس خبر میں !     آزادکشمیرسے راولپنڈی جانے والی مسافروین کھائی میں گر گئی،10 جاں بحق     ایل او سی سےمتعلق بھارتی پروپیگنڈا کوکامیاب نہیں ہونےدیںگے:آرمی چیف     گستاخانہ مواد: مسلم ممالک معاملہ عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، دنیا مذہب کی بے حرمتی کو بھی دہشتگردی تسلیم کرے: نثار     متحدہ عرب عمارات میں کشمیری تارکینِ وطن کا دلچسپ اجتماع     کینیڈا کے ساتھ پائپ لائن منصوبہ’’بہترین قومی مفاد میں‘‘: محکمہٴ خارجہ     مردم شماری جائزہ اجلاس؛ عالمی معیار مدِ نظر رکھنے کی ہدایت     قصور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق     مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کو مسترد کرتے ہیں: میرکل‎      تینوں خانوں میں شاہ رخ خان کیساتھ کیمسٹری سب سے اچھی رہی     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ [بی بی سی اردو] 20 Mar, 2017
تہمینہ جنجوعہ

تہمینہ جنجوعہ ملک کی انتیسویں خارجہ سیکریٹری ہیں

تہمینہ جنجوعہ پیر کو پاکستان کی پہلی خاتون خارجہ سیکریٹری بن گئی ہیں۔ انھوں نے اعزاز چوہدریکی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے جنہیں امریکہ میں پاکستان کاسفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ترتیبکے اعتبار سے تہمینہ جنجوعہملک کی انتیسویں خارجہ سیکریٹری ہیں۔

اوسط قامت اور دھیمےلہجے کی حاملدھان پان سی تہمینہ جنجوعہ میںسفارتکاروں کا روایتی کروفر دکھائی نہیں دیتا۔ ان کیایک رفیقہکار کا کہنا ہے کہ قدامت پسند ایشیائی معاشروں سے اہم عہدوں پر آنے والی خواتین، اپنے مقام و منصب کے حوالے سےقدرے جارحانہ رویہ اختیار کرتی ہیں یا خود حفاظتیکے حصار میں بند ہو جاتی ہیں لیکن ان دونوں صورتوں کے برعکس تہمینہ جنجوعہ کی شخصیت میں خاص قسم کی سادگی اور اعتدال ہے۔ وہنہ رعب جھاڑتی ہیں اور نہ ہی غیر ضروری انکساری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

پیشہ وارانہ سفارتکاریکے اسرار و رموز سمجھنےکے علاوہ انہیں، زبانوں، تہذیب و ثقافت، تاریخ اور موسیقی سے شغف ہے۔ان کی کھلی ڈلی گفتگو، بے تکلف لہجہ اور موضوعپر ارتکاز جیسی خوبیوں نےانہیں ایک کایاں سفارتکار کے علاوہ ایک مثبت سفارتکاربننے میں بھی مدد دی ہے۔

تہمینہ جنجوعہ

1990 میں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن میں سیکنڈ اور فرسٹ سیکریٹری رہی ہیں

تہمینہ جنجوعہ ملک کی پہلی خاتوں خارجہ سیکرٹریتو ہیں ہیتاہمانکی یہ انفرادیت بھی ہے کہ اپنے کیرئیر میں وہنئی دہلی، واشنگٹن، لندن، ریاض یا کسی اور اہم دارالحکومت میں ملک کی سفیر نہیں رہیں۔پاکستان اور چین کے خاص تعلقات کی نوعیت کے پیش نظر کچھ برس پہلے تک بیجنگ میں پاکستان کے سفیر کو ہیملک کا آئندہخارجہ سیکریٹری سمجھا جاتا تھا ۔یہ روایت ختم ہوئی تب بھی یہی سمجھا جاتا تھا کہ بیجنگ نہ سہی، خارجہ سیکریٹری کوکسی اور اہم دارالحکومت کا تجربہ تو ہونا چاہیے لیکن اب یہ ترجیح بھی گئی۔

تہمینہ جنجوعہ اٹلی، البانیا، سان مرینو، کروئشیاجیسے ملکوں میں سفارتی ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں۔ کثیرالاقومی سفارتکاری کو تہمینہ جنجوعہکی خاصاستعدادسمجھا جاتا ہے۔ اور اس کی وجہ بھی سمجھ میں آتی ہے۔ ایک آدھ کے سوا ان کی سب ہی بیرون ملک تعیناتیاں اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں کی گئیں۔ 1990 میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن میں سیکنڈ اور فرسٹ سیکریٹری بننے سے ان کا جو سفر شروع ہوا وہ خارجہ سیکریٹری بننے پر رکا۔ اس درمیانی عرصہ کے دورانوہمختلف عہدوں پر، مختصر وقفوں دفتر خارجہ میں متعین رہیں۔

اقوام متحدہ کے دفاتر میں ان کی یہ تعیناتیاں ان کی خوبی بھی ہے اور خامی بھی۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں تو ان کی اس مہارت کا سکہ چل سکتا ہے لیکندو طرفہ سفارتکاری، خصوصاً امریکہ جیسے دوست اور بھارت جیسے حریف کے ساتھتعلقات نبھانا ان کیلیے ایک چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ لیکنان کیلیے ایک چیلنج، اس کے علاوہ بھی ہے اور وہ ہے وزیر اعظمکے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی۔ دفتر خارجہکے افسران کی نجی محفلوں میں طارق فاطمی کو ’سپر فارن سیکریٹری‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ فاطمی، نواز شریف کی گزشتہ وزارت عظمیٰ کے آخری ایام میں سیکریٹری خارجہ نہیں بن پائے۔اگرچہ اب وہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہیں لیکنکہا جاتا ہے کہ پرانی خلش غالباً ان کے تحت الشعور میں کہیں موجود ہے اس لیے وہ نہ چاہتے ہوئے بھی معاون خصوصی کے بجائے کبھی کبھار ’سپر فارن سیکریٹری‘ بن جاتے ہیں۔

تہمینہ جنجوعہ 2011 میں دفتر خارجہ کی ترجمان بھی رہیں ہیں اوراسلام آباد کے صحافیوں کیلیے وہ جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ صحافیوں کو وہ ایک بے تکلف اور خبر دینے والی ترجمانکے طور پر یاد رہیں گی۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal