News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
گوجرانوالہ میں ساس اورنند نے پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی     بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کے لکھے گئے خط کی تردید کر دی     آپ کی پالیسیاں معاشرتی ہم آہنگی کے منافی ہے،مسلم کھلاڑی کا ٹرمپ کو کھلا خط     افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 47 طالبان ہلاک     بھارتیوں کے پاکستان کیخلاف میچ کے دوران ہاتھ پاؤں بھول جاتے ہیں، سرفرازاحمد     آزاد کشمیر رجمنٹ کی ملک کے لیے بہت سی قربانیاں ہیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     چھٹی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک جمعہ سے شروع ہوگا     سندھ حکومت نے شہروں کے درمیان بس منصوبے کیلئے600 بسوں کی منظوری دیدی     آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت میں ہلکی بارش کا امکان     سٹیٹ بینک ایدھی کی انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں 50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
آسٹریلوی بیٹسمینوں نے میچ بچا لیا [بی بی سی اردو] 20 Mar, 2017
انڈین ٹیم

انڈیا کے سپن گيند باز اجے جڈیجہ نے دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چار کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تحت رانچي میں کھیلے جانے والا تیسرا میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگيا ہے۔

میچ کے پانچویں روز جب کھیل ختم ہوا تو آ‎‎سٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز سکور کیے تھے۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں پوری ٹیم 451 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خاص بات کپتان سمتھ کے 176 اور گلین میکسویل کی پہلی سنچری تھی۔

تفصیلی سکورکارڈ

اس کے جواب میں میزبان ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں چتیشور پجارا کی ڈبل سنچری اور وکٹ کیپر بیٹسمین وردھیمان ساہا کی سنچری کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 609 رنز بنائے تھے اور اننگز کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا۔

پجارا نے 202 رنز جبکہ ساہا نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

پجارا

انڈيا کی طرف سے چتیشور پجارا نے ڈبل سنچری سکور کی

انڈیا کو اس میچ میں 153 رنز کی اہم سبقت حاصل ہوئی تھی۔ چونکہ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 23 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی تھیں اس لیے اسے شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

لیکن آخری دن بلے باز شان مارش اور ہینڈزکومب محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 53 اور 72 رنز سکور کیے۔ ہینڈزکومب آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

انڈیا کے سپن گيند باز اجے جڈیجہ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پونے میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ بنگلور ٹیسٹ میں انڈیا نے 75 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی تھی۔

چوتھا اور سیریز کا آخری میچ 25 سے 29 مارچ کے درمیان موہالی میں کھیلا جائےگا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal