News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
نشتر کالونی: نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل     ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ، نوجوان زخمی     لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی     پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی 20 آج بارباڈوس میں ہوگا     ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا، کوئٹہ، مالا کنڈ اور فاٹا میں بارش کا امکان     چیئرمین سینٹ ہونے کے باوجود لاپتہ افراد کے لئے کچھ نہیں کر سکتا: رضا ربانی     ریاض :راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بن سکتے ہیں‘ سعودی عرب کو اجازت دیدی: خواجہ آصف     بھارت کی ہٹ دھرمی، چناب کا پانی روک لیا، سیالکوٹ میں فصلوں کو نقصان     ٹرمپ کو بدترین شکست ‘ ایوان نمائندگان سے نیا ہیلتھ کیئر بل واپس لے لیا     انتخابات میں ساری جماعتیں ملکر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکیں گی: عمران     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
نازیوں سے موازنے پر جرمن چانسلر کا اردوغان کو انتباہ [بی بی سی اردو] 20 Mar, 2017
جرمن چانسلر

جرمن چانسلر آنگیلا میرکل نے ترک صدر رجب طیب ادوغان کو خبرادار کیا ہے کہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سے موازنہ نہ کریں۔

٭’ریلیوں پر بندش نازیوں کی حرکتوں جیسا عمل ہے‘

آنگیلا میرکل نے کہا کہ اگر ترک صدر نے اپنے بیانات جاری رکھے تو ترک سیاستدانوں کیمہماتی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی کے کئی شہروں میں اپنے حامی ترک شہریوں کی ریلیوں کو روکے جانے پر شدید تنقید کی تھی اور اسے نازی دور کے اقدام سے تشبیہ دی تھی۔

یہ ریلیاں ترکی میں آئندہ ماہ آئینی تبدیلیوں کے لیے ہونے والے ریفرینڈم کے تناظر میں منعقد کی جانی تھیں اور ان کا مقصد جرمنی میں مقیم 30 لاکھ ترک باشندوں کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنا تھا۔

اس سلسلے میں جرمن سفیر کو ترک وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ترکی کے صدر نے اتوار کو ٹی وی پر خطاب کے دوران کہا کہ ’آپ نازی دور کے اقدامات کو لاگو کر کے ٹھیک کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب ہمیں انھیں نازی کہہ کر بلاتے ہیں وہ (یورپ) کو اچھا نہیں لگتا، اور متحد ہیں خاص طور پر میرکل۔‘

پیر کو جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں آنگیلا میرکل نے کہا کہ نازیوں سے ہمارا موازنہ کیے جانے کے عمل کا بند ہونا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کا یہ حق ہے کہ مستقبل کی صورتحال کو مد نطر رکھ کر ضروری اقدامات کرے۔

جرمن چانسلر نے ترک صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔

جرمن چانسلر کے مطابق ان کے ملک میں ترک سیاست دانوں کو عوامی سطح پر آنے کی اجازت دینے کے لیے جرمنی کے قانون کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal