News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
سٹرابری چھاتی کے سرطان کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے: تحقیق     نفسیاتی مرض میں مبتلا ٹرمپ کا صدر بننا خطرناک ہے،ماہرین     پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کی ٹرمپ سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش     بھارت کی ریاست بنارس میں واٹس ایپ کیلئے نیا قانون متعارف     کراچی کے علاقے اردو بازار میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل، 4 ہلاک     ماڑی پور ٹائروں کے گودام میں شدید آتشزدگی ،کروڑوں روپے کے ٹائر جل کر راکھ بن گئے     چلی میں 7.1شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ     کرم ایجنسی: مسافر بس میں بم دھماکے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 11 افراد زخمی     مردم و خانہ شماری کے حتمی مرحلے کا آغاز     چوہدری نثار کے بیٹے کون سی نشست پر انتخاب لڑ یں گے     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule ! Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule !
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
پاکستان کی خبریں Share your views
چیف جسٹس کا عمران کے خط پر نوٹس‘ بنی گالہ میں تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے سے دس روز تک رپورٹ طلب  [نوائے وقت] 21 Mar, 2017

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ میں واقع بوٹانیکل گارڈن (نباتاتی باغ ) میں بڑے پیمانے پر جاری تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے یہ نوٹس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کی گئی ایک تحریری شکایت پر لیا جس میں کہا گیا ہے بوٹانیکل گارڈن میں مسلسل تجاوزات کے باوجود سی ڈی اے نے اپنی آنکھیں بندکر رکھی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مذکورہ باغ کا حجم سمٹتا جا رہا ہے بلکہ درختوں کی بڑے پیمانے پرکٹائی کے ذریعے ہماری آئندہ نسلوں کیلئے خطرات پیداکئے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان پہلے ہی عالمی حدت کی زد میں ہے اور بوٹانیکل گارڈن میں درختوں کی بے رحمانہ کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق شکایت میں مزید کہا گیا ہے بنی گالہ میں نکاسی کا کوئی انتظام کئے بغیر کثیرالمنزلہ عمارتیں اور پلازے تعمیر کئے جا رہے ہیں یہ ساری تعمیرات کسی منصوبہ بندی کے بغیر دھڑا دھڑ جاری ہیں اور کوئی تعمیرانی ضابطہ یا کوڈ نظر نہیں آرہا اور کوئی اس صورتحال کا نوٹس لینے پر تیار نہیں سی ڈی اے نے بھی اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں یہی صورتحال جاری رہی تو عمارتوں اور پلازوں کایہ سلسلہ راول جھیل تک جائے گا یہی زیرتعمیر عمارتیں ماحولیاتی آلودگی میں مزید اضافہ کا باعث بن رہی ہیں جو پہلے ہی پلاسٹک بیگز کے باعث ناقابل برداشت ہے اور کوڑا کرکٹ سڑکوں اور گلیوں میں بکھرا نظر آتاہے چیف جسٹس نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے 10 روز میںرپورٹ طلب کرلی ہے۔ اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق عمران خان نے چیف جسٹس کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے وہ بنی گالہ کے قدرتی ماحول کو درپیش خطرات کا نوٹس لیں۔ عمران خان نے استدعا کی قانون کے نفاذ کے ذمہ دار ادارے قانون شکن عناصر کو قواعد کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دیتے ہوئے ہیں اس لئے آئندہ نسلوں کی خاطر اس معاملے میں آپ کی مداخلت ناگزیر ہے۔آئی این پی کے مطابق) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خط پر فوری ایکشن لینے پر چیف جسٹس پاکستان کا شکرگزار ہوں۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خط پر فوری ایکشن لینے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں۔
چیف جسٹس / نوٹس


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal