News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
آئی سی سی چمپئنز: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان     عابدشیر علی جواب دیں کہ انہوں نےمجھ سےکیاڈیل کی تھی،ڈاکٹرعاصم کاچیلنج     پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدف     چین میں مسلمان بچوں کے ”اسلامی نام“ پر پابندی عائد     منشیات کی روک تھام، عدالتی نظام میں بہتری کے لیے اقوام متحدہ کی اعانت     اسلام آباد: کتب میلےمیں اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ فرزانہ ناز چل بسیں     سابق صدر اوباما کمیونٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں     ڈان لیکس: وزارت داخلہ کی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کی تردید     آئونکا کا خواتین سے متعلق ٹرمپ کے رویے کا دفاع     نیویارک میں ٹیک ڈے پر نئی کمپینوں کا شو     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule ! Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule !
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
فلن کو 'روس سے ملنے والی رقم' کا مالیاتی دستاویز میں ذکر نہیں [وائس آف امریکہ اردو] 02 Apr, 2017

اس فارم میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ فلن کو کتنی رقم ادا کی گئی تاہم ان تقریروں کا ذکر " ایک سال میں پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ معاوضہ" کے عنوان کے تحت کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے ہفتہ کو جاری ہونی والی دستاویزات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن نے روسی ٹی وی نیٹ ورک اور روس سے تعلق رکھنے والی ایک دوسری کمپنی سے ادا ہونے والے رقم کو ان کی طرف سے فروری میں پر کیے جانے والے مالیاتی فارم میں ظاہر نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے "روئیٹرز" کی ایک رپورٹ کے مطابق فلن نے ایک دوسرے فارم میں 31 مارچ کو دستخط کئے تھے جس میں انہوں نے روسی کمپنیوں بشمول کریملن کی مالی اعانت سے چلنے والے "آر ٹی" ٹی وی اور فضائی کمپنی "ولگا دنپر" کے لئے مختلف امور پر رسمی گفتگو کرنے کے معاملات کا اندراج کیا ہے۔

اس فارم میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ فلن کو کتنی رقم ادا کی گئی تاہم ان تقریروں کا ذکر "ایک سال میں پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ معاوضہ" کے عنوان کے تحت کیا گیا ہے۔

ان تقاریر کا اس فارم میں کوئی ذکر نہیں ہے جس پر فلن نے 11 فروری کو الیکٹرانک طریقے سے دستخط کیے تھے۔

ان دونوں فارم میں مبینہ تضاد کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم روسی کمپنیوں کی طرف سے ادا کی جانے والے رقم سے متعلق تضادات کی وجہ سے فلن کی قانونی مشکالات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

قومی سلامتی کے سابق مشیر کو، جنہیں روسی عہدیداروں سے مبینہ رابطوں کی وجہ سے مستعفیٰ ہونا پڑا، 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق ہونے والی جامع تحقیقات میں چھان بین کا سامنا ہے۔

فلن کے اٹارنی رابرٹ کیلنر نے جمعرات کو کہا تھا کہ فلن نے مقدمہ سے استثا کی درخواست پر امریکہ کی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹیوں سے تعاون کرنے کی پیش کش کی تھی۔

فلن نے امریکہ میں روس کے سفیر سرگئی کسلیاک کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے متعلق نائب صدر مائیک پینس سے غلط بیانی سے کام لیا تھا، جس پر اُنھیں 13 فروری کو مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔ انہوں نے روسی سفیر سے یہ بات چیت ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈیموکریٹس ان تحقیقات کو اس لئے آگے بڑھانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی جماعت کی صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کے خلاف 8 نومبر کو ان کے فتح کی وجہ سے پریشان ہیں۔

کانگرس کی کمیٹیاں اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ " ایف بی آئی" امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں کے ان الزامات کی چھان بین کر رہے ہیں کہ روس نے گزشتہ سال کی صدارتی مہم میں مداخلت کی تھی۔

روسی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے اور وہ اس بات سے بھی انکار کرتی ہے کہ اس نے ڈیموکریٹک گروپوں کی ای میلز کو ہیک کر کے حاصل ہونے والی معلومات کو افشا کیا اور انتخاب کو ٹرمپ کے حق میں موڑنے کی کوشش کی جو روس کے ساتھ بہتر تعلقات کا مطالبہ کر چکے تھے۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal