News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید     عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان     10 ارب روپے کی آفر لانے والے کا نام کورٹ میں بتاوں گا: عمراں خان      چین کا امریکی تھاڈ سسٹم کے حوالے سے فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان     10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، سعد رفیق     کوئی بعید نہیں ن لیگ نے عمران خان کو آفر کی ہو: اعتزاز احسن     خاں صاحب ! جلسے میں وہ گرج چمک نظر نہیں آ رہی ہے؟:مریم اورنگرزیب     اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس     عمران خان کاساتھی ہوں، آخر دم تک لڑوں گا، شیخ رشید     افغانستان میں دو امریکی فوجی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے، پنٹاگان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
’منفی کمیت‘ والا سیال تخلیق کر لیا گیا [بی بی سی اردو] 19 Apr, 2017
منفی کمیت

اس عمل کے مطالعے سے کئی کائناتی عوامل کو سمجھنے میں مدد ملے گی

ماہرینِ طبیعیات نے ایک ایسا سیال تخلیق کیا ہے جس کی کمیت منفی ہے اور جب اسے دھکا دیا جائے تو وہ پیچھے کی بجائے آگے کی طرف حرکت کرتا ہے۔

عام حالات میں جب کسی مادے پر قوت لگائی جائے تو وہ اسی سمت حرکت کرتا ہے جس طرف قوت لگائی جاتی ہے۔ اس حرکت کی مقدار نیوٹن کے دوسرے قانونِ حرکت کے تحت معلوم کی جا سکتی ہے۔

تاہم نظریاتی طور پر مادے کی اسی طرح سے منفی کمیت ہو سکتی ہے جیسے الیکٹرک چارج منفی یا مثبت ہوتا ہے۔

یہ تحقیق فزیکل ریویو لیٹرز نامی سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر اینگلز اور ان کے ساتھیوں نے روبیڈیم نامی عنصر کو منفی 273 درجے تک ٹھنڈا کیا۔ اس طرح سے مادے کی وہ شکل وجود میں آ گئی جسے ’بوز آئن سٹائن آمیزہ‘ کہتے ہیں۔

اس حالت میں ذرات بےحد سست روی سے حرکت کرتے ہوئے کوانٹم مکینکس کے اصولوں کے تحت لہروں کی طرح عمل کرتے ہیں اور ان لہروں کی حرکت میں توانائی بالکل ضائع نہیں ہوتی۔

سائنس دانوں نے منفی کمیت والا مادہ حاصل کرنے کے لیے لیزر کی مدد سے روبیڈیم کے ایٹموں کو قابو کرتے ہوئے ان کی گردش کی سمت اور رفتار تبدیل کر دی۔

جب ان ایٹموں کو لیزر کی گرفت سے رہا کیا گیا تو ان میں سے بعض نے منفی کمیت والے مادے کی طرح عمل شروع کر دیا۔

واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے تحقیق کار پروفیسر مائیکل فوربز نے کہا: 'آپ اگر منفی کمیت والے مادے کو دھکا دیں تو وہ (پیچھے جانے کی بجائے) آپ کی طرف آئے گا۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ ایٹم کسی غیر مرئی دیوار سے ٹکرا رہے ہیں۔'

اس تحقیق سے سائنس دانوں کو نیوٹران سٹار، بلیک ہول اور ڈارک اینرجی جیسے عوامل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal