News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید     عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان     10 ارب روپے کی آفر لانے والے کا نام کورٹ میں بتاوں گا: عمراں خان      چین کا امریکی تھاڈ سسٹم کے حوالے سے فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان     10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، سعد رفیق     کوئی بعید نہیں ن لیگ نے عمران خان کو آفر کی ہو: اعتزاز احسن     خاں صاحب ! جلسے میں وہ گرج چمک نظر نہیں آ رہی ہے؟:مریم اورنگرزیب     اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس     عمران خان کاساتھی ہوں، آخر دم تک لڑوں گا، شیخ رشید     افغانستان میں دو امریکی فوجی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے، پنٹاگان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
سکول فیس کے پیسے نہیں تو بکری دے دیں [بی بی سی اردو] 20 Apr, 2017
بکری

حکومت نے گذشتہ ہفتے پارلیمان میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت بینکوں کے قرضوں کی واپسی بھیڑ، بکری اور دیگر مویشیوں کے ذریعے کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی

زمبابوے کی حکومت کا کہنا ہے کہ جن والدین کے پاس اپنے بچوں کے سکول کی فیس دینے کے پیسے نہ ہوں وہ بدلے میں بھیڑ،بکری جیسے مویشی بھی متعلقہ سکولوں کو پیش کر سکتے ہیں۔

ملک کے وزیر تعلیم لیزاروس دکورا نے حکومت کے ایک حامی اخبار ’سنڈے میل نیوز پیپر‘ کو بتایا کہ ٹیوشن فیس کو وصول کرنے میں سکولوں کو والدین کے ساتھ نرمی برتنا چاہیے اور انھیں نہ صرف مویشی قبول کرنے چاہیں بلکہ اس کے بدلے میں ان سے خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔‘

اخبار نے ان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے کہا: 'اگر کمیونٹی میں کوئی معمار ہے، تو ٹیوشن فیس ادا کرنے کے عوض میں اسے وہ کام کرنے کا موقع بھی دیا جانا چاہیے۔'

سنڈے میل کے مطابق بعض سکول پہلے ہی سے فیس کے بدلے مویشی لینے پر عمل کر رہے ہیں۔

وزارت تعلیم سے وابستہ ایک افسر نے وزیر موصوف کے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا: 'اس طرح کے بچوں کے والدین مویشیوں کو دے کر فیس ادا کرسکتے ہیں۔ یہ بیشتر دیہی علاقوں کے لیے ہے لیکن شہری علاقوں میں بسنے والے دیگر والدین دوسرے ذرائع کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر وہ سکول میں بعض کاموں کو انجام دے سکتے ہیں۔'

حکومت نے گذشتہ ہفتے پارلیمان میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت بینکوں کے قرضوں کی واپسیبھیڑ، بکری اور دیگر مویشیوں کے ذریعے کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس کے بعد سکول کی فیس ادا کرنے کے لیے بھی اس کی اجازت دی گئی۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق زمبابوے میں نقدی کا بحران پیدا ہونے کی وجہ سے عام طور پر لوگوں کو کیش کے لیے بینکوں کے باہر گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔

سکول کی فیس ادا کرنے کے لیے مویشیوں کی پیشکش کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز ہے جس پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal