News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
سونو نگم سو رہے ہیں! [بی بی سی اردو] 20 Apr, 2017
سونو نگم

سونو نگم نے اپنا سر منڈوا دیا

تو سونو نگم نے آخر اپنا سر منڈوا ہی دیا۔ گرمی اتنی شدید ہے کہ شاید اور کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔

مغربی بنگال میں ایک مولانا نے اپنے دس لاکھ بھی بچا لیے۔ ان کی شرائط بھی کچھ اتنی سخت تھیں کہ شاید پیسے دینے کا ان کا کوئی ارادہ تھا ہی نہیں۔

یاسمین کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔ ان کی بات بھی آسانی سے سمجھ میں نہیں آتی۔ اگر سونو نگم نے گو رکشکوں کی زیادتیو کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تو یہ کہاں لکھا ہے کہ وہ کبھی کسی مسئلے پر اپنی رائے ظاہر نہیں کرسکتے؟ کل کو وہ یہ کہیں گی کہ سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ گجرات کے فسادات میں انصاف کی لڑائی چھوڑ دیں کیونکہ جب اذان سے سونو نگم کی نیند خراب ہو رہی تھی تو وہ آرام سے سو رہی تھیں۔

اس پورے معاملے میں سب کچھ الٹا پلٹا ہوا۔ پہلے اولے پڑے پھر سر منڈوایا گیا۔ بیچ میں ایک مولوی صاحب کود پڑے، یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ وہ لاؤڈ سپیکر کا دفاع کر رہے تھے یا اذان کا، ویسے بھی لاؤڈ سپیکر کے لیے دس لاکھ بہت زیادہ ہیں اور اذان کے لیے شاید بہت کم، وہ کہیں اور ہوتے تو ایک دو چھوٹے موٹے مقدمے قائم ہوسکتے تھے!

سونو نگم

آٹو رکشا پر سونو نگم کے خلاف نعرہ، 'برائے مہربانی ہارن نہ بجائیں، سونو نگم سو رہا ہے،

مقدمات سے یاد آیا کہ بدھ کو ایک طرف یہ بحث ہو رہی تھی کہ سونو نگم کے گھر اذان کی آواز آتی بھی ہے یا نہیں اور دوسری طرف ملک کی سپریم کورٹ یہ فیصلہ سنا رہی تھی کہ بابری مسجد کی مسماری سے متعلق کیس میں سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی سمیت حکمراں بی جے پی کے کئی سینیئر رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کے مقدمات قائم کیے جائیں!

بابری مسجد کی مسماری اور رام مندر کی تعمیر کے لیے مسٹر اڈوانی کی تحریک نے ملک کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے موڑ دیا تھا، ملک میں خونریز مذہبی فسادات ہوئے، بہت سے لوگوں کی جانیں گئیں، اور 25 سال بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ ان رہنماؤں پر ایک منظم سازش کے تحت مسجد کو مسمار کرانے کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

لیکن سونو نگم کے لمبے خوبصورت بالوں کی اہمیت کو کچھ کم مت سمجھیے۔ انھوں نے کوریج میں بابری مسجد کو پوری ٹکر دی اور کچھ چینلوں پر شکست بھی!

بدھ کو ہی یہ خبر آئی کہ بارڈر سکیورٹی فورس نے اس جوان کو برخاست کر دیا جس نے چند ماہ قبل خراب کھانے کی شکایت کی تھی، جب اس شخص کی ویڈیو پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھی تو ٹی وی چینلوں پر 'لوپ' میں چلائی گئی تھی اور بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ خود فوج کے سربراہ کو وارننگ دینا پڑی تھی کہ جوان اپنی شکایتوں کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا نہ لیں لیکن کل اس بے چارے کا کہیں کوئی ذکر نظر نہیں آیا۔

سونو نگم

یہ بحث سوشل میڈیا پر شروع ہوئی تھی، ختم بھی وہیں ہونی چاہیے

بدھ کو ہی وفاقی کابینہ نے ایک غیر معمولی فیصلہ کیا اور اب یکم مئی سے ملک میں کوئی بھی شخص لال بتی کا استعمال نہیں کرسکے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ایک جدید جمہوری نظام حکومت میں لال بتی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ آخرکار لال بتی گل ہو ہی گئی!

کل ہی دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہوا ہوگا، امریکہ کے صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے ویزا کا نظام سخت کرنے کا عندیہ دیا جس کا براہ راست اثر ہندوستان کی سافٹ وئر انڈسٹری پر پڑ سکتا ہے لیکن وہ جب ہوگا دیکھا جائے گا۔

مختصر یہ کہ بھائی اگر ممکن ہو تو اذان کی آواز کم کردیجیے، سونو نگم کی نیند کھل جاتی ہے تو آپ نے دیکھ ہی لیا کہ کیا ہوتا ہے۔اور ہاں اس سے پہلے کہ ایک نئی بحث شروع ہو جائے، سونو نگم کا اب دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے خلاف ہیں، اور اگر بات یہ ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟

سونو سر آپ سے بھی تھوڑی شکایت ہے، اگر آپ کے کہنے کا مطلب یہ تھا تو یہ ہی کہہ بھی دیا ہوتا۔ جب آپ نے اپنی ٹویٹ میں اذان سے آنکھ کھلنے کا ذکر کیا تو کچھ لوگ یہ سمجھے کہ آپ مساجد کا ذکر کر رہے ہیں۔

یہ بحث سوشل میڈیا پر شروع ہوئی تھی، ختم بھی وہیں ہونی چاہیے۔ وٹس ایپ پر ایک آٹو رکشا اور اس کے مالک کی تصویر گردش کر رہی ہے۔

آٹو پر لکھا ہے: ’براہ کرم ہارن نہ بجائیں، سونو نگم سو رہے ہیں۔‘


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal