News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
پیرس کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک [بی بی سی اردو] 20 Apr, 2017
پیرس

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکام کے مطابق مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیرس کے مقبول تفریحی مقام شانزے لیزے میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

٭توجہ کا مرکز سکیورٹی نہ کہ سوشل سکیورٹی

پیرس میں یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ملک میں اتوار کو منعقد ہونے والی صدارتی انتخابات سے پہلے امیدوار ٹی وی پر انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے آخری بحث و مباحثوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فرانس کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان پیری ہنری برینڈٹ نے مقامی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا کہ پولیس افسروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

فرانس میں حالیہ عرصے میں ہونے والے شدت پسندی کے بڑے واقعات کی ذمہ داری دولتِ اسلامیہ نے قبول کی ہے جبکہ صدارتی انتخابات میں اسلامی شدت پسند ایک بڑا مسئلہ ہے۔

پیرس میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق چونکہ شہر کا تفریحی مقام شانزے لیزے دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول ہے اور اسی وجہ سے کافی عرصے سے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ شدت پسندی کے واقعے میں اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حمہ آور ایک ہی تھا اور اس کے پاس خودکار ہتھیار تھا جس پیدل گشت کرنے والی سکیورٹی ٹیم پر فائرنگ کی اور بعد میں جوابی کارروائی میں خود بھی مارا گیا۔

تفریحی مقام شانزے لیزے کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے پیش آیا جس کی وجہ سے وہاں موجود مقامی افراد اور سیاحوں میں افراتفری پھیل گئیتھی۔

خیال رہے کہ فروری میں فرانس کی وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایک 'ممکنہ دہشتگرد حملہ' چار مشکوک افراد کی گرفتاری کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal