News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
’بلے بازوں کو باہر جاتی گیندیں کھیلنے سے اجتناب کرنا ہوگا‘ [بی بی سی اردو] 21 Apr, 2017
اقبال قاسم

اقبال قاسم نے ٹیسٹ سکواڈ میں نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کی شمولیت کو درست فیصلہ قرار دیا

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہیں لیکن پاکستانی بیٹسمینوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

نامہ نگار صبا ناز کو انٹرویو دیتے ہوئے ‎اقبال قاسم نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی سب سے بڑی کمزوری شارٹ پچ بولنگ اور باہر جاتی ہوئی گیندوں کو کھیلنا ہے اور بلے بازوں کو سیریز میں اس سے اجتناب کرنا ہوگا۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی

کیا پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے 26 سالہ ریکارڈ کا دفاع کر سکے گا؟

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہے۔

’ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے تو پاکستانی ٹیم تعمیرِ نو کے مرحلے سے گزر کر آگے بڑھ رہی ہے۔ کپتان مصباح الحق اور باقی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موقع ملا ہے کہ وہ پہلی بار ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت سکے کیونکہ ویسٹ انڈین ٹیمخود بھی اس وقت مشکلات میں ہے۔'

اقبال قاسم نے ٹیسٹ سکواڈ میں نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کی شمولیت کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا 'ان کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ انھیں ٹی ٹوئنٹی میں سیکھنے کا موقع ملا۔ اب اگر انھیں ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا موقع نہ ملا تو بھی اُن کے سیکھنے کا تجربہ مزید بہتر ہو گا۔'

پاکستانی کرکٹ ٹیم

ان کے مطابق شاداب خان میں اگر صلاحیت ہے تو انھیں کھیلنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ 'امکان ہے کہ کپتاندو رائٹ آرم لیگ سپنرز کھلانے کا چانسلے اور یہ ماضی میں بھی ہو چکا ہے۔'

پاکستان کی جانب سے 50 ٹیسٹ میچوں میں 171 وکٹیں حاصل کرنے والے اقبال قاسم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستانی ٹیم کی کمزوریوں پر اٹیک ضرور کرے گی تاہم یونس خان اور مصباح الحق کی موجودگی سے ان کمزوریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا 'مصباح الحق اور یونس خان کے جانے سے خلا ایک دن میں تو پورا نہیں ہو گا لیکن بابر اعظم، اسد شفیق اورمحمد حفیظ جیسے کھلاڑیوں میں ٹیم کو سنبھالنے کی صلاحیت ہے۔'

انھوں نے نئے آنے والے کرکٹرز کو ٹیسٹ ٹیم میں کھلانے اور ان کی ٹریننگ پر زور دیا تا کہ مستقبل میں یہی نوجوان پرانے کرکٹرز کی جگہ لے سکیں۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal