News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
لکس ایوارڈز: ایکٹر ان لا اور اڈاری سب سے آگے [بی بی سی اردو] 21 Apr, 2017
مایا علی

مایا علی کو ’من مائل‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا

کراچی میں ہونے والے 16ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں ’ایکٹر ان لا‘ چار ایوارڈز جیت کر سب سے آگے رہی۔

ان ایوارڈز میں اس مرتبہ بالی وڈ کے تین ستارے نامزد تھے جن میں فلم ایکٹر ان لاء کے لیے اوم پوری اور فلم جانان کے ٹائیٹل ٹریک کے لیے شریا گوشل اور ارمان ملک بہترین گلوکاروں کی کیٹیگری میں نامزد تھے۔

تاہم جیسے فلم فیئر میں نامزد پاکستان فنکاروں کو ایوارڈ نہیں مِل سکا، پاکستان میں بھی بھارتی فنکاروں کو ایوارڈ نہیں ملا۔

16ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں گلوکارہ ٹینا ثانی، اور سٹائلسٹ طارق امین کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقعے پر ہال میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر ان کے احترام میں تالیاں بجائیں۔

فلم کے شعبے میں گزشتہ سال کی سب سے کامیاب فلم ایکٹر ان لا نے چار ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں بہترین فلم، بہترین اداکار (فہد مصطفیٰ)، بہترین ہدایتکار (نبیل قریشی) اور بہترین گلوکار عاطف اسلم شامل ہیں۔

ماہرہ خان نے اس سال بھی فلم 'ہو من جہاں' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ اسی فلم کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ 'ہو من جہاں'کے لیے شہریار منور کے حصے میں آیا۔

ماہرہ خان

ماہرہ خان نے اس سال فلم 'ہو من جہاں' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا

یہ ایوارڈ اس لحاظ سے متنازع ہے کہ شہریار منور کا اس فلم میں مرکزی کردار تھا تاہم انہیں معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا، اگرچہ شہریار نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے یہ کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں اس شعبے میں نامزد کیے گئے۔ تاہم انھوں نے یہ ایوارڈ تسلیم کرلیا۔

بہترین معاون اداکار کے شعبے ہی میں بالی وڈ کے اوم پوری فلم ایکٹر ان لا کے لیے نامزد تھے۔

دوسری جانب بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم 'دوبارہ پھر سے‘ کے لیے صنم سعید نے اپنے نام کیا جبکہ فلم 'لاہور سے آگے' کے گانے قلاباز دل پر آئمہ بیگ کو بہترین گلوکارہ قرار دیا گیا۔

اگر ٹیلی ویژن کی بات کی جائے تو گزشتہ برس کے متنازع ڈرامے 'اڈاری' نے تین ایوارڈ جیت لیے۔

بہترین ہدایتکار احتشام الدین ’اڈاری‘ کے لیے قرار پائے جبکہ اسی ڈارمے کی مصنفہ فرحت اشتیاق کو بہترین لکھاری کا ایوارڈ بھی ملا۔

اڈاری میں منفی مگر مؤثر کردار ادا کرنے والے احسن خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں کسی منفی کردار پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ دیا گیا ہو۔

طارق امین

سٹائلسٹ طارق امین کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

اس موقع پر احسن خان نے کہا کہ یہ ڈرامہ معاشرے کی مجموعی فلاح کے لیے تھا کیونکہ معاشرے کو اخلاقی تعلیم کی ضرورت ہے تاکہ مشال خان جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

ٹی وی کے شعبے ہی میں اے آر وائی کے ڈرامے ’دل لگی‘ کو بہترین ڈرامہ قرار دیا گیا جبکہ بہترین ساؤنڈ ٹریک 'من مائل'کے لیے قرۃ العین بلوچ اور اسی ڈرامے کے لیے مایا علی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس طرح ٹی وی کے شعبے میں ہم ٹی وی کے ڈراموں نے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز جیتے جبکہ ایک ایوارڈ اے آر وائی کے حصے میں آیا۔

موسیقی کے شعبے میں قرۃ العین بلوچ کے گانے ’سائیاں‘ کو بہترین گانا جبکہ زوئی وکاجی کے گانے ’ہوجاؤ آزاد‘ کی ویڈیو پر ہدایتکار کمال خان کو بہترین ویڈیو ہدایتکار کا ایوارڈ ملا۔ بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ حمزہ اکرم قوال 'خودی' پر قرار دیے گئے۔

عاطف اسلم

عاطف اسلم کو بہترین گلوکار قرار دیا گیا

سال کی بہترین البم کا اعزاز عزیر جسوال کے ’نہ بھلانا‘ کو دیا گیا۔

فیشن کیٹیگری میں سال کے بہترین ماڈلز کا ایوارڈ صدف کنول اور حسنین لہری کو دیا گیا، جبکہ بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ حرا شاہ کو قرار دیا گیا۔

دوسری جانب بہترین فوٹوگرافی شہباز شازی اور بہترین میک اپ کا ایوارڈ صائمہ راشد کو دیا گیا۔

فیشن کے دیگر شعبوں میں فیشن ڈیزاین (پریٹ) جینریشن ، فیشن ڈیزائن (لگژری پریٹ) شہلا چتور ، فیشن ڈیزائن (عروسی) فراز منان ، فیشن ڈیزائن (لان) ایلان اور مردوں کے بہترین ڈیزائنر کا ایوارڈ اسماعیل فرید کے نام رہا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal