اسلام آباد (24 نیوز) پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی (jit panama) ٹیم کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے لیے متعلقہ اداروں سے نام مانگ لیے ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کورنگ لیٹر کیساتھ فیصلے کی کاپی متعلقہ 6 اداروں کو بھجوا دی۔
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کر دئیے ، عدالت نے متعلقہ اداروں سے جے آئی ٹی کے لیے نام بھی مانگ لیے۔
عدالت نے تینوں شخصیات کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی ، سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ ، ذرائع کے مطابق نوٹسز وزیراعظم کے سیکرٹری اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے بھجوائے گئے۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی ، چیئرمین ایس ای سی پی ، چیئرمین نیب اور گورنر سٹیٹ بینک کو بھی بھجوا دیا ۔
تمام متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ فیصلے کی روشنی میں جے آئی ٹی کیلئے اپنے نمائندے کا نام دیں ۔ عدالتی فیصلے کی نقول اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اٹارنی جنرل کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔