News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
آئی سی سی چمپئنز: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان     عابدشیر علی جواب دیں کہ انہوں نےمجھ سےکیاڈیل کی تھی،ڈاکٹرعاصم کاچیلنج     پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدف     چین میں مسلمان بچوں کے ”اسلامی نام“ پر پابندی عائد     منشیات کی روک تھام، عدالتی نظام میں بہتری کے لیے اقوام متحدہ کی اعانت     اسلام آباد: کتب میلےمیں اسٹیج سے گرنے والی شاعرہ فرزانہ ناز چل بسیں     سابق صدر اوباما کمیونٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں     ڈان لیکس: وزارت داخلہ کی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کی تردید     آئونکا کا خواتین سے متعلق ٹرمپ کے رویے کا دفاع     نیویارک میں ٹیک ڈے پر نئی کمپینوں کا شو     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule ! Pepsi-PCB Future 11 Is Headed To Your City Check Out The Schedule !
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Neo
تازہ ترین خبریں Share your views
ورزش سے پہلے ایک کپ چقندر کا رس پی لیں تو اس سے دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے [نیو] 21 Apr, 2017

نارتھ کیرولینا: اگر آپ صبح یا شام کی ورزش سے پہلے ایک کپ چقندر کا رس پی لیں تو اس سے دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے۔

یہ تحقیق نارتھ کیرولینا میں واقع ویک فاریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کی ہے جس کےبعد ان کا کہنا ہےکہ اگر ورزش اور جاگنگ سے قبل چقندر کا رس پیا جائے تو اس سے دماغ کے بعض حصے بہت مضبوط اور سرگرم ہوجاتے ہیں جب کہ چقندر کا مستقل استعمال آپ کے دماغ کو جوان اور توانا رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے خاندان میں ڈیمنشیا اور دماغی امراض کی تاریخ رکھنے والے افراد بھی اس سے اپنے دماغ کو بچاسکتے ہیں۔

شاید اس کی وجہ چقندر میں موجود نائٹرک آکسائیڈ ہے جو فوری طور پر دماغ میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے اور ورزش کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نائٹرک آکسائیڈ ایک بہت طاقتور شے ہے یہ جسم کے ان حصوں تک جاتا ہے جہاں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہمارا دماغ غیرمعمولی طور پر زائد آکسیجن استعمال کرتا ہے۔ چقندر کا رس ورزش کے ساتھ مل کر دماغ پر کچھ ایسا ہی مثبت اثر ڈالتا ہے کہ وہ بہت حد تک نوجوانوں کے دماغ سے مشابہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 55 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا سروے کیا۔ انہیں دو گروہوں میں تقیسم کرکے انہیں 50 منٹ تک چہل قدمی کرائی گئی۔ ایک گروپ کو چقندر کا جوس دیا گیا اور دوسرے گروہ کو جوس نہیں پلایا گیا۔ ہر ہفتے 3 مرتبہ لوگوں پر یہ تجربات کیے گئے اور اس تجربے کو 6 ہفتے تک جاری رکھا گیا۔

جنہوں نے چہل قدمی سے قبل چقندر کا رس پیا تھا ان کے دماغ کے وہ مقامات قدرے سرگرم دیکھے گئے جو حرکت، جذبات اور سمجھ بوجھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے جسم میں نائٹریٹ اور نائٹرائٹ کی بلند شرح بھی دیکھی گئی۔ اس سے قبل کوئن میری یونیورسٹی لندن نے بھی کہا تھا کہ اگر آپ روزانہ 250 ملی لیٹر چقندر کا رس استعمال کریں تو اس سے بلڈ پریشر کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal