News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
پانامہ لیک کیس کے فیصلے پر پاکستانی کشمیر میں لیگیوں کا جشن [وائس آف امریکہ اردو] 21 Apr, 2017

پاکستانی کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کارکنوں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو بحران سے نکال دیا ہے

سپریم کورٹ پاکستان کی طرف سے پاناما لیک کیس کے فیصلے کے بعد پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مسلم لیگی کارکنوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت مظفرآباد اور دوسرے شہروں میں مظاہرے کیے۔

مظفرآباد میں برہان مظفر وانی چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور وزرا نے جشن منایا اور وزیراعظم میاؓں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے اور عمران خاإن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کارکنوں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو بحران سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضرورت ہے، جو بقول ان کے، میان ںواز شریف کی حکمرانی میں ہی بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بازارحصص میں ایک دم تیزی سے ثابت ہوگیا کہ، بقول ان کے، نوازشریف ہی ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنا سکتے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے مسلم لیگی کارکون کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کے لئے دو دو رکعت نماز نفل ادا کریں۔

اس موقع پر کارکنان کی جانب سے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ تاہم، حزب مخالف کی جماعت تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی طرف سے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر کسی ردعمل اظہار سامنے نہیں آیا۔

تاہم، تحریک انصاف پاکستانی کشمیر کےسربراہ اور سابق وزیر اعظم برسٹرسلطان محمود چوہدری نے بتایا کہ آئیندہ پیر سے پاکستانی کشمیر میں نوازشریف کے استعفے کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گئے۔؎

،

    فیس بک فورم


    View News As Image
    Post Your Comments
    Select Language:    
    Type your Comments / Review in the space below.

    Name: Email:(Will not be shown) City:
    Enter The Code:

     
    Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
    Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
    Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

    UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal