News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
مودی سے بھی سوال کرنے کا حق رکھتی ہوں، سونم کپور [وائس آف امریکہ اردو] 25 Apr, 2017

مجھے اپنے ہندوستانی ہونے پرفخر ہے۔ اپنے ملک سے پیارہے لیکن آپ میں سے چند کے لئے میں قوم پرست نہیں کیونکہ میں سوال اور تنقید کرتی ہوں۔ متعصب اور جانب دار آپ ہیں، میں نہیں۔

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے جو اپنے دو ٹوک انداز اور نڈر سوچ کے لئے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا ہےکہ ’’ میں نے مودی کو ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہو، میں مودی سے سوال کرنے کا حق رکھتی ہوں۔ ‘‘

کھلے خط کے اندازمیں اپنی تحریرکا آغازکرتے ہوئے سونم کپور لکھتی ہیں کہ’مجھے اپنی شخصیت کا بخوبی اندازا ہے اس لئے آپ کویہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ میں کون ہوں،مجھے کیسے کپڑے پہننے اورکیا بات کرنی چاہئے۔‘

’میں نے سنجے لیلا بنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کے سیٹ پرتوڑپھوڑ کے بارے میں بات کی۔گوشت پرپابندی کے خلاف آوازاٹھائی ۔تھوڑا دماغ استعمال کرنا شروع کریں۔میرا مشورہ ہے کہ بات کرنا سیکھیں اوراختلاف رائے واظہارپراتفاق کرنا سیکھیں۔انٹرنیٹ پرہراساں کرنے کا سلسلہ ختم کریں۔‘۔

سونم کپور کے یہ مشورے ان سوشل میڈیا صارفین کے لئے ہیں، جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی زبان میں ٹرولز کہلاتے ہیں۔

بھارتی روزنامہ ’ہندوستان ٹائمز‘ نے ’’لیٹس ٹاک اباؤٹ ٹرولز‘ کے نام سے تحریروں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اسے آپ ’مہم‘ بھی کہہ سکتے ہیں ۔

Courtesy: Hindustan Times

Courtesy: Hindustan Times

"ٹرول" کے لفظی معنی ’کسی پرپھبتی کسنا‘یا’ باتیں سنانا‘ ہیں۔ بھارتی روزنامے کے ’لیٹس ٹاک آباؤٹ ٹرولز‘ نامی سلسلے میں مشہور شخصیات دوسروں کے بیانات، ان کی پالیسیوں اور نظریات پر کھل کر اظہار خیال اور تنقید کرسکتی ہیں۔ سونم کپورکو بھی اسی سلسلے کے تحت اظہار خیال کا موقع دیا گیا ۔

وہ اپنے اظہاریئے میں لکھتی ہیں کہ "سوشل میڈیا بہت موثر ہتھیار ہے۔اپنی آن لائن موجودگی کی وجہ سے مجھے فلاحی کاموں کو مقبولیت دینے میں مدد ملی۔اس کے ذریعے میں نے اپنی فلم’نیرجا ‘کے لئے زبردست مہم بھی چلائی ۔‘

سونم کپور لکھتی ہیں کہ "میں کتھک ڈانس سیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں ۔میں بھارتی تاریخ کی طالب علم ہوں اورمیری پرورش بھارت پر فخر کرتے ہوئے ہوئی ہے ۔ میں نے تقسیم ہند کے بعد کی خوبصورت فلمیں دیکھی ہیں، جن سے سرشاری اورخوشی کااحساس ہو تا تھا۔ اس وقت لوگ سوال کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوتے تھے۔اپنا نکتہ نظر رکھنا انہیں خوف زدہ نہیں کرتا تھا۔ہم ایسی قوم نہیں تھے کہ ہمیں سیاسی طور پر کسی کودرست کرنا پڑے۔اوراب آپ ہمیں بتائیں گے کہ حکومت پرتنقید کب کرنی ہے؟"

سونم لکھتی ہیں کہ "میں حکومت پرتنقید کیوں نہیں کرسکتی؟ کیا اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرنا جمہوریت نہیں؟ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ میں نے نریندر مودی کو ووٹ دیا ہے یا نہیں؟ دونوں صورتوں میں ہمیں سوال پوچھنے کا حق حاصل ہے۔‘

سونم اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر کا اظہار کرتی ہیں ، اور کہتی ہیں کہ "مجھے اپنے ملک سے پیارہے لیکن آپ میں سے چند کے لئے میں قوم پرست نہیں کیونکہ میں سوال اور تنقید کرتی ہوں۔ متعصب اور جانبدار آپ ہیں، میں نہیں۔ ایک بار پھر سے قومی ترانہ سنیں اور اس کی وہ لائنیں یاد کریں جوآپ نے بچپن میں سنیں ۔۔ ہندو،مسلم،سکھ ،عیسائی۔۔"

"میں ہندو ہوں لیکن میرے بہترین اورقریبی دوست مسلمان ہیں، لیکن میں انہیں وعظ نہیں کرتی ۔میں کٹر سبزی خور ہوں اور انڈے تک نہیں کھاتی لیکن اگر کوئی دوسرا کھائے تو مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔"

سونم کے بقول، "عوامی زندگی میں ہم رول ماڈلز ہیں۔ٹوئٹر پرمیرے 10 ملین فالوورز ہیں اور اگر ان میں سے دس فیصد بھی ٹرولز ہیں تب بھی تعداد نو ملین بنتی ہے جن کے سامنے میں خود کو جواب دہ محسوس کرتی ہوں۔ میں ان کے سامنے اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہوں"۔

سونم لکھتی ہیں کہ "یہ ضروری ہے کہ آپ کسی بھی مسئلے پر واضح رائے رکھتے ہوں اور بغیرکسی خوف کے اس کا اظہار کریں بجائے اس کے کہ بزدلوں کی طرح بغیر کوئی پوزیشن لئے خود کوبچانے کی کوشش کریں۔"

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal