News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
صبا قمر ’ہندی میڈیم‘ کی پروموشن کے لئے بھارت جائیں گی؟ [وائس آف امریکہ اردو] 30 Apr, 2017

جس وقت ہم لوگوں نے فلم میں کام کا آغاز کیا تھا بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر کوئی روک ٹوک نہیں تھی۔ فلم کی تیاری کے دوران ایسے واقعات پیش آئے کہ جس سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بارے میں مقامی میڈیا میں ان دنوں یہ خبریں گردش میں ہیں کہ وہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کی پروموشن کے لئے بھارت جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

’ہندی میڈیم‘ 12مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ان کے ہیرو کا کردار عرفان خان نے ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دہلی میں رہتا ہے اور اپنی بیٹی کے مستقبل کے لئے ’ماڈرن‘ بننے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے نے صبا قمر سے بھارت جانے یا نہ جانے سےمتعلق معلومات کے لئے رابطے کی کوششیں کیں، لیکن کامیابی نہ ہوسکی۔

صبا قمر کے بارے میں مقامی میڈیا ’پیشگوئی‘ کر رہا ہے کہ وہ بھارت جا کر فلم کی پروموشن کرنا چاہتی ہیں اور انہیں اس بات کی قطعی پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔ ان کے نزدیک معاملہ صرف ویزا کا ہے۔ ویزا لگ گیا تو وہ بھارت جا کر ’ہندی میڈیم‘ کی پروموشن کریں گی۔

دونوں ممالک کے فنکار کشیدہ تعلقات اور بعض دینی و سیاسی تنظیموں کےسخت گیر موقف کے سبب از خود ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرنے سے اجتناب برت رہے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ ’یاہو‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "’پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھارتی دوروں کا سلسلہ ازخود اکتوبر 2016 سے رکا ہوا ہے۔ اکتوبر میں پاکستانی ایکٹر فواد خان کو ان کی فلم ’ اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشن کے لئے بھارت جانے نہیں دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔"‘

اس کے تین ماہ بعد راہول ڈھولکیا کی فلم جس میں شاہ رخ خان ہیرو اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیروئن تھیں، اس کی ریلیز کے وقت بھی ماہرہ خان کو سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

فلم کے ہیرو عرفان خان نے ’ریڈرز ڈائجسٹ‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جس وقت ہم لوگوں نے فلم میں کام کا آغاز کیا تھا بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر کوئی روک ٹوک نہیں تھی۔ فلم کی تیاری کے دوران ایسے واقعات پیش آئے کہ جس سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک بھی یہ معلوم نہیں کہ آیا بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کے فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی اسٹینڈ لے سکے گی یا نہیں۔

’انگریزی روزنامے ’ایکسپریس ٹریبون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق صبا قمر کے ساتھ ساتھ ہی ایک اور پاکستانی ایکٹریس سجل علی کی بالی ووڈ ایکٹریس سری دیوی کے ساتھ فلم ’مام‘ ریلیز کے لئے تیار ہے۔

فلم میں سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے۔ انتظار یہ ہے کہ اگر صبا قمر معمول کی طرح بھارت جانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو پھر ’مام‘ کے پروڈیوسر بونی کپور بھی یہ کوشش ضرور کریں گے کہ سجل علی بھی بھارت پہنچیں اور فلم کی پروموشن کا حصہ بنیں۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal