ایسی دلچسپ تصاویر، جانیئے ان تصاویر کے پیچھے چُھپی کہانی کو!

ہماری ویب  |  May 03, 2017

نیو یارک: 2016 میں فلورا بورسی نامی اس آرٹسٹ نے اینیمی آئیڈ کے نام سے ایک فوٹو سیریز کا آغاز کیا جس کا نتیجہ دنگ کردینے والا ہے۔اب تک وہ متعدد جانوروں کے ساتھ انتہائی انوکھے انداز سے تصاویر بنا چکی ہیں، جن میں ان کی آنکھ کی جگہ کسی جانور کی آنکھ کو دکھایا جاتا ہے۔ان کی تصاویر گزشتہ برس کافی وائرل ہوئی تھیں مگر یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں۔

اب بھی وہ اس پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھا رہی ہیں جس کے لیے وہ مختلف فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز کا سہارا بھی لیتی ہیں تاکہ لوگ کوئی غلطی نہ پکڑ سکیں۔عام طور پر وہ بالوں کی رنگت کو بدل دیتی ہیں جبکہ میک اپ کے ذریعے جلد کو بھی تبدیل کرتی ہیں تاکہ اپنے آپ کو تصویر کے کردار میں ڈھال سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More