News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
مسئلہ فلسطین پر صدر ٹرمپ اور محمود عباس کی ملاقات [بی بی سی اردو] 03 May, 2017
محمود عباس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں فلسطینی رہمنا محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔یہ ملاقات مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے مذاکرات کے عمل کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ فلسطینی رہنما سے فلسطین کے 'دو ریاستی' اور 'یک ریاستی' حل کے حوالے سے بات کریں گے۔

سابق امریکی صدور کے برعکس صدر ٹرمپ نے فلسطین کے مسئلے پر مبہم موقف اختیار کر رکھا ہے۔ مذاکرات سے قبل امریکی عہدیداروں نے فلسطینی اہلکاروں کو باور کرایا ہے کہ امریکی صدر عرب لیگ کے 2002 کے امن فارمولے کے تحت مسئلہ فلسطین کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

فلسطینی رہنما امریکی صدر سے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے عرب فارمولے کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

عرب فارمولے کے تحت 1967 کی سرحد کے اندر فلسطینی ریاست کا قیام تجویز کیا گیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی رہنما سے تقاضا کیا جائے گا کہ وہ ایسے فلسطینیوں کے خاندان کو ادائیگیاں روک دیں جو یا تو جیلوں میں بند ہیں یا اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے مارے جا چکے ہیں۔

فلسطین تنازعے کا حل، ایک ملک دو ریاستیں؟

حماس نے نئی تاریخی پالیسی کا اعلان کر دیا

اسرائیلی حکومت کا موقف ہے کہ یہ ادائیگیاں لوگوں کو دہشتگردی میں ملوث ہونے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ لیکن فلسطینی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ محمود عباس کے لیےایسا کرنا سیاسی طور پر بہت مشکل ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا اصل مقصد مشرق وسطیٰ میں امن کاقیام ہے اور بدھ کے روز فلسطینی اتھارٹی کے رہنما سے بات چیت کے دوران ان کی ساری توجہ اسی پر مرکوز ہو گی۔

واشنٹگن میں بی بی سی کی نامہ باربرا پلیٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فلسطینی اہلکار صدر ٹرمپ کےاسرائیل کی حمایت میں جاری ہونے والے بیانات کی وجہ سے تشویش کا شکار تھے لیکن انھیں باور کرایا گیا ہے کہ امریکی صدر مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہیں اور وہ عرب لیگ کے منظور شدہ فارمولے کی روشنی میں اس مسئلے کا حل چاہیں گے۔

2002 میں پیش ہونے والےاس فارمولے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1967 سے پہلے والی پوزیشن پر واپس چلا جائے اور آزاد فلسطینی ریاست کو قبول کر لے۔ ایسا ہونے کی صورت میں عرب لیگ کے ممبر ممالکبھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق فلسطینی رہنما کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے منصوبے پر امریکی صدر کو قائل کریں۔ صدر ٹرمپ نے جنوری میں کہا تھا کہ وہ دو ریاستی اور ایک ریاستی حل پر غور کر رہے ہیں اور وہ اسی فارمولےکی حمایت کریں گے جو دونوں فریقوں کو پسند ہو۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal