News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
عالمی خبریں Share your views
فوٹو گرافر جس نے اپنی موت کا لمحہ خود عکس بند کیا [بی بی سی اردو] 04 May, 2017
HILDA CLAYTON

یہ تصویر کلیٹن نے اپنی موت سے لمحہ قبل لی

امریکی فوج نے اپنی ایک خاتون فوٹو گرافر کی وہ آخری تصاویر جاری کر دی ہیں جو انھوں نے اس دھماکے سے عین پہلے لی تھیں جس میں ان کے ساتھ ساتھ چار افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

دو جولائی سنہ 2013 میں 22 سالہ ہلڈا کلیٹن اور چار افغان فوجی ایک تربیت کے دوران مارٹر شیل پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی فوج نے ایک افغان کی بنائی ہوئی تصویر بھی جاری کی ہے جسے کلیٹن فوٹو جرنلزم میں تربیت دے رہی تھیں۔ وہ بھی مرنے والوں میں شامل تھا۔

یہ حادثہ افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں پیش آیا تھا۔

US ARMY

یہ تصویر اس افغان فوجی کی ہے جس کی تربیت کلیٹن کر رہی تھیں

یہ تصاویر فوجی جریدے میں شائع کی گئیں۔

جریدے میں لکھا گیا کہ ’کلیٹن کی موت سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہیں کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین فوجیوں کو بھی تربیت اور لڑائی کے دوران کس قدر خطرناک صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔‘

یہ تصاویر کلیٹن کے خاندان کی اجازت سے شائع کی گئی ہیں۔

امریکہ

کلیٹن کے نام سے ایک ایوارڈ بھی منسوب کیا گیا ہے

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کلیٹن نے نہ صرف افغان فورسز کو مضبوط بنانے کی سرگرمیوں میں مدد کی بلکہ انھوں نے اس میں موجود خطروں کا سامنا بھی کیا۔‘

کلیٹن وژول انفارمیشن سپیشلسٹ تھی۔ ان کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے تھا۔ امریکی محکمۂ دفاع نے ان کے نام سے ایک اعزازی ایوارڈ بھی رکھا ہے۔

فوجی فوٹو گرافرز کو پانچ روزہ جسمانی اور تکنیکی ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد انھیں سپیشلسٹ ہلڈا کلیٹن بہترین جنگی کیمرہ نامی یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

امریکہ

ایک فوجی سالانہ ہلڈا کلیٹن ایوارڈ میں حصہ لیتے ہوئے


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal