News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Neo
سائنس اور ٹیکنالوجی Share your views
دنیا کی بہترین یاداشت کی حامل خاتون جسے پیدائش کا بارہواں دن بھی یاد ہے  [نیو] 04 May, 2017

برسبن:  دنیا میں بہت سے لوگ اچھے حافظے کے مالک ہوتے ہیں جو عموماً واقعات، حادثات اور باتیں یاد رکھتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون ایسے حافظے کی مالکن ہیں جو زندگی کے ہر واقعے کو لمحہ بہ لمحہ بیان کرسکتی ہیں۔

ریبیکا نامی آسٹریلوی خاتون کو اپنی زندگی کا بارہواں روز بھی یاد ہے جب وہ اپنے والدین کے ساتھ کار میں بیٹھی تھی اور انہیں کار سیٹ کے غلافوں کا رنگ بھی یاد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں صرف 80 افراد ایسے ہیں جن کی یادداشت کسی ہارڈ ڈسک کی طرح ہے اور وہ ہرلمحہ یاد رکھتے ہیں۔ یہ ایک خاص کیفیت ہے جسے ہائلی سپیریئرآٹوبایوگرافیکل میموری (ایچ ایس اے ایم) کہا جاتا ہے۔

ایچ ایس اے ایم میں مبتلا لوگ نہ صرف زبردست یادداشت رکھتے ہیں بلکہ تلخ و شیریں یادوں سے بھرا ان کا حافظہ تکلیف دہ بھی ہوتا ہے۔ ریبیکا کو یہ بھی یاد ہے کہ ان کی پہلی سالگرہ کا لباس کس رنگ کا تھا اور اس نے انہیں کتنی الجھن میں مبتلا کررکھا تھا۔ اسی طرح انہیں یاد ہے کہ ان کا خیال رکھنے والی خاتون انہیں کتنی ناپسند تھیں۔

اسی طرح ان سے 5 سال، 10 سال یا 15 سال قبل کا کوئی واقعہ پوچھا جائے تو وہ فوراً اس کے متعلق بتا دیتی ہیں۔ انہیں ہیری پوٹرناول کا ایک ایک لفظ یاد ہے۔ ان کی یادداشت آزمانے کے لیے جب ہیری پوٹر ناول کو درمیان سے کئی مرتبہ کھول کر چند لفظ پڑھے گئے تو ریبیکا نے وہاں سے آگے ہر لفظ اور جملے پڑھ کر سنادیئے۔ یاد ِ ماضی بھی عذاب کی طرح ہوتی ہے اورزندگی کے لیے بھولنا اور فراموش کرنا بھی ضروری ہوتا ہے لیکن ریبیکا اس سے ماورا ہیں، ان کے ساتھ ایک اور مسئلہ یہ بھی ہے کہ زندگی میں کوئی واقعہ دوسری مرتبہ پیش آجائے تو پرانے واقعے کی کہانی ان کی نگاہوں میں گھوم جاتی ہے اور وہ معلومات اور احساسات تلے دب کر رہ جاتی ہیں


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal