News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
’طلبا کی انڈیا سے واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھائیں گے‘ [بی بی سی اردو] 04 May, 2017
نفیس ذکریا

نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ انڈیا میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت اور عدم برداشت مغرمی ممالک کے میڈیا کی شہ سرخیاں بن چکی ہے

ہندو شدت پسند تنظیم کی دھمکیوں کے بعد انڈیا کے دورے پر گئے ہوئے پاکستانی طلبا کو قبل از وقت واپس بھیجے جانے پر پاکستان نے یہ معاملہ انڈیا اور عالمی برادری سے سفارتی سطح پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

50 طلبا اور اساتذہ کا یہ وفد ایک غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر یکم مئی کو انڈیا گیا تھا تاہم حکومت کی ہدایت ہر اسے بدھ کو واپس بھیج دیا گیا۔

اس معاملے پر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا ہے کہانڈیا میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے اور وہاں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کیا جانا معمول بن گیا ہے۔

انڈیا کا فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا الزام، پاکستان کی تردید

انڈیا کا فوجیوں کی ہلاکت پر پاکستان سے احتجاج

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ انڈیا میں مذہبی منافرت عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور پاکستان اس معاملے کو سفارتی سطح پر انڈیا اور عالمی برادری کے ساتھ اٹھائے گا۔'

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت اور عدم برداشت مغرمی ممالک کے میڈیا کی شہ سرخیاں بن چکی ہے۔ 'ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قسم کے واقعات میں ملوث ہیں اور انڈین حکومت خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے۔'

بی جے پی

'ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قسم کے واقعات میں ملوث ہیں اور انڈین حکومت خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے'

واضح رہے کہ پاکستانی سکول کے طلبا اور اساتذہ کے 50 رکنی وفد کو غیر سرکاری تنظیم روٹس ٹو روٹس نے ایکسچینج پروگرام کے تحت مدعو کیا تھا۔

یہ افراد یکم مئی کو واہگہ کے ذریعے انڈیا گئے تھے تاہم انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین فوجوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

اسی دوران ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے ان طلبا کی انڈیا میں موجودگی کے حوالے سے دھمکی بھی دی جس کے بعد انڈین حکومت نے این جی اوکو مشورہ دیا کہ یہ وقت پاکستانی طلبا کی میزبانی کے لیے موزوں نہیں۔

حکومت کی جانب سے اس مشورے کے بعد 50 رکنی پاکستانی طلبا کے وفد کو تین مئی کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

اس بارے میں انڈیا کے دفتر خارجہ کے ترجمان گوپل باگلے نے کہا 'جب ہمیں معلوم ہوا کہ پاکستانی طلبہ یکم مئی کو انڈیا پہنچ گئے ہیں تو ہم نے این جی او سے کہا کہ یہ وقت اس قسم کے ایکسچینج پروگراموں کے لیے موزوں نہیں ہے۔ یہ بچے اسی دن انڈیا پہنچے جب ہمارے فوجیوں کو مسخ کیے جانے والی غیر انسانی حرکت کی گئی۔'


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal