News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
خالد لطیف کی ٹریبونل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد [بی بی سی اردو] 04 May, 2017
خالد لطیف

عدالت خالد لطیف کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے ٹریبونل کے خلاف درخواست خارج کر چکی ہے

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژنل بینچ نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث کرکٹر خالد لطیف کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ ٹریبونل خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور شرجیل خان کے خلاف سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی سماعت کر رہا ہے۔

٭ خالد لطیف کا اینٹی کرپشن یونٹ پر عدم اعتماد

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژنل بینچ نے خالد لطیف کی نظرثانی اپیل کے جواب میں کہا کہ ٹریبونل کی کارروائی روکی نہیں جا سکتی البتہ اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے 13 جون کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

دوسری جانب کرکٹر شاہ زیب حسن جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے والے ہیں۔ اس موقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے خلاف موجود تمام شواہد ان کے سامنے پیش کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے موقع پر سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اب تک ایک کرکٹر محمد عرفان کو چھ ماہ کی پابندی کی سزا دی جا چکی ہے جبکہ ایک اور کرکٹر ناصر جمشید انگلینڈ میں موجود ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کے رابطے میں نہیں آ سکے ہیں۔

ناصر جمشید کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ اس سکینڈل کے اہم کردار ہیں اور انھوں نے ہی دوسرے کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ کی ترغیب دی تھی۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal