لاہور (24 نیوز): شہریار خان نے مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان قرار دے دیا، چیئرمین پی سی بی نے جاوید میانداد اور ظہیرعباس کو بطور کوچ مسترد کردیا۔
شہریار خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا مصباح کو ریٹائر ہونا ہے لیکن انہیں اس بات کا دکھ ہے۔ چیئرمین پی سی بی مصباح الحق کو عمران خان سے بھی بڑا کپتان مانتے ہیں۔
شہریار خان مصباح کے گن گاتے رہے لیکن جاوید میانداد، ظہیرعباس اور ڈیوڈ رچرڈ کو اچھا کوچ ماننے سے انکاری رہے، کہتے ہیں یہ اچھے کوچ نہیں بن سکتے۔
چیئرمین پی سی بی نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا اب پی ایس ایل فائنل کراچی میں ہوگا۔
شہریار خان نے کہا کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر بھارتی بورڈ کو 6 کروڑ 40 لاکھ ہرجانہ کا نوٹس بھجوایا ہے۔
پی سی بی میڈیا ایڈوائزر سبحان احمد نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس ایل تھری کے چار میچ لاہور اور چار میچ کراچی میں ہوں گے، انہوں نے بتایا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل پاک بھارت میچ سے بھی زیادہ دیکھا گیا۔