News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Voice Of America Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کیا جائے، حکمت یار کا مطالبہ  [وائس آف امریکہ اردو] 05 May, 2017

حکمت یار نے کہا ہے کہ ’’میرے لیے سب سے اہم معاملہ اِس لڑائی کو ختم کرنا اور ملک کو بحران سے نکالنا ہے‘‘۔ اُنھوں نے پاکستان اور ایران جیسے ہمسایہ ملکوں سے کہا کہ وہ مداخلت سے باز رہیں

دو عشروں تک زیر زمین رہنے کے بعد، سابق افغان قبائلی سردار، گلبدین حکمت یار جمعرات کے روز کابل لوٹے۔ اُنھوں نے طالبان باغیوں کے ساتھ امن اور مغربی حمایت یافتہ حکومت پر نکتہ چینی کی، جس کے لیے اُنھوں نے کہا کہ وہ عملی طور پر کام نہیں رہی۔


حکمت یار نے یہ بات صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہی، جس میں اُنھوں نے صدر اشرف غنی کو درپیش ممکنہ پیچیدگیوں کی نشاندہی کی، جنھوں نے گذشتہ سال حکمت یار کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے نتیجے میں ’حزب اسلامی پارٹی‘ حکومت میں شامل ہوئی۔


اس تقریب سے پہلے حکمت یار کابل پہنچے، جس شہر پر 1990 کی خانہ جنگی کے دروان اُن کی افواج نے بے دردری کے ساتھ حملے کیے تھے۔ اُن کی آمد کا مقصد سیاسی میدان میں ایک نئی اہم فورس کا درجہ حاصل کرنا ہے۔


سفید رنگ کے درجنوں ٹرکوں کا قافلہ، جس میں مسلح افراد سوار تھے، افغان پرچم اور سبز کتبے آویزاں کر رکھے تھے، اُن کے سایے میں حکمت یار جلال آباد سے کابل پہنچے، جس مشرقی شہر میں اُن کا پچھلے چند روز سے قیام رہا۔


افغان طالبان کے سابق ساتھیوں کو ’’بھائی‘‘ قرار دیتے ہوئے، حکمت یار نے اپنے آپ کو ایک مصالحت کار کہا، جو امن لاسکتا ہے۔ وہ ایک شعلہ بیاں خطیب ہیں، جن کی تقریر کے دوران سننے والوں نے نعرے لگائے۔


اُنھوں نے کہا کہ اس سے افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کا جواز ختم ہوجائے گا۔


غنی اور امریکیوں نے ایک طویل عرصے سے امن کےلیے طالبان شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہیں۔ لیکن اس کے کوئی خاص نتائج برآمد نہیں ہوئے، اور حالیہ برسوں کے دوران بغاوت میں اضافہ ہوا، جس میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔


حکمت یار نے کہا کہ ’’میرے لیے سب سے اہم معاملہ اِس لڑائی کو ختم کرنا اور ملک کو بحران سے نکالنا ہے‘‘۔ اُنھوں نے پاکستان اور ایران جیسے ہمسایہ ملکوں سے کہا کہ وہ مداخلت سے باز رہیں۔


حزب اسلامی کے رہنما نے کہا کہ اُنھوں نے اُس آئین کو تسلیم کر لیا ہے جو سنہ 2001 میں امریکی قیادت والی کارروائی کے دوران طالبان کی شکست کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ لیکن، وہ چاہتے ہیں کہ اس میں ترامیم کی جائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے پارلیمانی نظام حکومت مناسب نہیں ہے۔


اُنھوں نے کہا کہ قومی یکجہتی پر مشتمل حکومت کام نہیں کر رہی، جس کی قیادت غنی اور چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کرتے ہیں، جب کہ 2014ء کے متنازع انتخابات کے بعد تشکیل دینے کے لیے امریکہ نے مصالحتی کوششیں کی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ غنی یا عبداللہ کو استعفیٰ دینی چاہیئے۔

فیس بک فورم


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal