News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
پاکستان کی خبریں Share your views
گورنر سندھ گورنر راج کی خوش فہمی میں نہ رہیں‘ نثار کھوڑو [نوائے وقت] 05 May, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنر سندھ اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر سکیں گے ‘ جب تک وزیر اعلیٰ سندھ نہیں چاہیں گے گورنر سندھ میں گورنر راج نہیں لگا سکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے نورین نیئر ‘ شائستہ ‘ سہیلہ سیفی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں متعدد خواتین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو‘ وقار مہدی اور شہلا رضا نے خواتین کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا۔نثاراحمد کھوڑو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر ن لیگ کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے وہ ابھی نئے ہیں پہلے کچھ سیکھ لیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ گورنر راج لگا نے کی خوش فہمی میں ہیں انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ آئین میں اب58ٹو بی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی 60لاکھ ٹن پیداوار ہے تاہم محکمہ خوراک ہدف کے مطابق صرف 12لاکھ ٹن گندم خرید کر سکتا ہے جس وجہ سے ہر ایک کو باردانہ نہیں مل سکتا۔انہوںنے کہا کہ گندم خریداری کےلئے سندھ حکومت نے اسٹیٹ بنک سے 50ارب روپے کا قرضہ لیا ہے تاکہ آباد گاروں کو ریلیف مل سکے ۔ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک میں مسائل کی جڑ نواز شریف ہیں اور ان میں صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت نہیں جس وجہ سے وہ ناکام ثابت ہوچکے ہیں اس لئے وہ ملک کی جان چھوڑیں ورنہ پیپلز پارٹی کا گو نواز گو کا نعرہ ان کے گھر کا بھی پیچھا کرے گااور ہم ان سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔
نثار کھوڑو


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal