News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
پاکستان کی خبریں Share your views
بجلی بندش کیخلاف احتجاج جاری، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی : خواجہ آصف  [نوائے وقت] 05 May, 2017

لاہور+اسلام آباد (نامہ نگاروں سے+آن لائن+نوائے وقت رپورٹ ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ پر الیکٹرونکس سامان جل جانے پر شہری سراپا احتجاج، لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور میں نکالی جانے والی ریلی میں کمالیہ اور ساہیوال کے کارکنوں کی شرکت۔ شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور لیسکو کے خلاف نعرے بازی کی شہر کے اندر کا روبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہی۔ جبکہ شہر کے اندر کا روبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہی ہے شہر بھر میں بجلی کی سپلائی میں بار بار ٹرپنگ تعطل آنکھ مچولی اور آنیاں جانیاں نے تمام کاروباری زندگی معطل کردیا گیا بالخصوص سب ڈویژن میں بار بار ٹرپنگ کے باعث شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیاء ریفریجریٹرز موٹریں پنکھے ٹیوب لائٹس اور بلب وغیرہ جل گئے۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کی ریلی سابق وفاقی وزیر مملکت مہر غلام فرید کاٹھیا ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ساہیوال مہر محمد علی فرید کاٹھیا ،ضلعی صدر ذکی چوہدری ، سابق تحصیل صدر چوہدری عبدالرئوف دیہڑ ، سٹی صدر حافظ محمد رضوان کی قیادت میں لاہور ناصر باغ میں شرکت کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت مہر غلام فرید کاٹھیا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے جھوٹ بولنے والوں اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر نے والے شوباز حکمرانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ملک و قوم کی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی اصلیت اور ان کے چہرے عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گئے۔کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ناصرباغ جلسہ میں کمالیہ سے پیپلز پارٹی کے قافلے کی شرکت ۔ گذشتہ روز کمالیہ سے پیپلز پارٹی کے کارکنان پر مشتمل ایک قافلہ ایم این اے بیلم حسنین اور کیپٹن (ر) سعادت حسنین خان کے ڈیرہ سے عاطف رضا کھرل، سٹی صدر رانا نسیم اقبال، صدر لیبر یونین چوہدری افتخار احمد، اور سابق ناظم چوہدری ظہور الحق کی زیر قیادت روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل عاطف رضا کھرل ، رانا نسیم اقبال، چوہدری افتخار اور چوہدری ظہور الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران اخلاقی و سیاسی طور پر حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 26میگاواٹ، پیداوار 14680 میگاواٹ اور طلب 18ہزار 706 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں کہیں بھی غیر قانونی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ جمعرات رات 8 بجے تک بجلی کی پیداوار 14680 میگاواٹ جبکہ طلب 18ہزار706میگاواٹ رہی اور بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 26 میگاواٹ رہا ، پانی سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 878 میگاواٹ رہی اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار2740 میگاواٹ رہی ، آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 8062 رہی۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal