News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
پاکستان کی خبریں Share your views
ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ، دیانتدار ملازمین ہمیشہ یاد رہتے ہیں: پروفیسر ریاض ہاشمی [نوائے وقت] 05 May, 2017

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن دیانتدار ملازمین ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے ریٹائر ہونے والے افسروں و اہلکاروںکے ساتھ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔ ان کی صلاحیتوں سے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی استفادہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ارشد جاوید اعوان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر ارشد جاوید اعوان نے بطور سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان میں جدوجہد‘ دیانتداری‘ لگن سے فرائض سر انجام دئیے ہیں جو دوسرے افسران کے لئے مثال ہے۔ ریٹائر ہونے والے سیکرٹری بورڈ پروفیسر ارشد جاوید اعوان نے کہا کہ تعلیمی بورڈ میں ان کا گزرا ہوا ایک ایک لمحہ یادگار ہے۔ وہ ساتھیوں کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈکے جنرل سیکرٹری ملک نثار احمد نے کہا کہ پروفیسر ارشد جاوید اعوان نے محنت‘ لگن اور دیانتداری سے فرائض انجام دے کر دوسروں کے لئے مثال قائم کی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان منصور شاہ‘ کنٹرولر بورڈ حیدر گردیزی، تعلیمی بورڈ بہاولپور کے چیئرمین رانا مسعود، تعلیمی بورڈ ڈی جی خان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد شفیق، ڈاکٹر محمد حسین آزاد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد جاوید اعوان ملازمین و افسران کے دلوں کو فتح کر کے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب انکی خدمات کا اعتراف ہے۔
پروفیسر ریاض


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal