News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
چمن: سرحد پار سے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ، سرحد بند [بی بی سی اردو] 05 May, 2017
چمن

یہ پاکستان اور افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندہار اور دیگر جنوبی علاقوں کے درمیان اہم گزرگاہ ہے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن کے قریب گولہ باری سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد چمن سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی فوجی کے شبعہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان سرحدی فورس نے چمن سرحد کے قریب ایک گاؤں میں مردم شماری کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

ٹویٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور چار ایف سی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

٭ اشرف غنی نے دورۂ پاکستان کی دعوت مسترد کر دی

٭ 33 روزہ بندش کے بعد پاک افغان سرحد کھول دی گئی

شبعہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان حکام کو سرحد پر منقسم دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کے بارے میں پیشگی طور پر سفارتی اور فوجی چینلز سے آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم افغان سرحدی فورس 30 اپریل سے مردم شماری کی راہ میں رکاؤٹیں ڈال رہی ہے۔

کلی لقمان اور کلی جہانگیر منقسم دیہات ہیں جو کہ سرحد کی دونوں جانب واقع ہیں۔

چمن کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اختر نے بی بی سی کو بتایا کہ 18 میں سے چار شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

چمن میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ گولے افغانستان کی جانب سے فائر کیے گئے۔

نامہ نگار محمد کاظم نے بتایا کہ انتظامیہ کے افسر کے بقول یہ گولے جمعہ کو علی الصبح فائر کیے گئے جو کہ پاکستانی سرحد کے حدود میں واقع دیہاتوں میں گرے۔

چمن کے ضلعی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اختر کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ چار شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے اہلکار کے مطابق یہ افراد گولے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

چمن

انتظامیہ کے اہلکار کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر کیئے جانے والے اس گولہ باری سے سرحدی علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

چمن کوئٹہ شہر سے اندازاً 120 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے۔

یہ پاکستان اور افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندہار اور دیگر جنوبی علاقوں کے درمیان اہم گزرگاہ ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal