|
|
|
|
|
|
|
|
یاسرشاہ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار بولنگ [اب تک] 05 May, 2017
|
|
یاسرشاہ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار بولنگبارباڈوس: ( 5 مئی 2017) ویسٹ انڈیز کے خلاف یاسرشاہ کا جادوپھرچل گیا۔لیگ اسپنر نے دوسری اننگ میں سات اور میچ میں نوکھلاڑی آؤٹ کئے۔پچیس ٹیسٹ میں یاسرشاہ کی وکٹوں کی تعداد ایک سوچالیس ہوگئی۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لیگ اسپنریاسرشاہ جادوسرچڑھ کربول رہاہے اوروہ میزبان ٹیم کے لئے ڈینجرمین بن گئے ہیں۔ جمیکا میں لیگ اسپنر نے پہلی اننگ میں اکیانوے رنز دے کردو کھلاڑی آؤٹ کئے۔ لیکن دوسری اننگ میں صرف تریسٹھ رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں اورمیزبان ٹیم صرف ایک سوباون رنزپرسرنگوں ہوگئی۔ پاکستان کوفتح کے لئے صرف چھتیس رنزکاہدف ملا۔ جوتین وکٹیں کھوکرحاصل کرلیا۔بارڈوس کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی وہی کہانی دوہرائی گئی۔ پہلی باری میں لیگ اسپنر نے تراسی رنزدے کر دوہی وکٹیں لیں۔ لیکن دوسری اننگ میں وہ میزبان ٹیم پرقہربن کرٹوٹے۔ اورچورانوے رنز کے عوض ویسٹ انڈیز کے سات مہرے کھسکادیئے۔ ویسٹ انڈین ٹیم دوسواڑسٹھ رنز پرڈھیرہوگئی۔ اور پاکستان کوفتح کے لئے صرف ایک سواٹھاسی رنز کا ہدف ملا۔یاسرشاہ دوٹیسٹ میں سترہ وکٹیں لے چکے ہیں۔پچیس میچز کے مختصر ٹیسٹ کیریئر میں یاسرشاہ کی وکٹوں کے تعداد ایک سوچالیس ہوگئی ہے۔ انہوں نے دس مرتبہ اننگ میں پانچ یا زائد اوردوبار میچ میں دس وکٹیں لی ہیں۔ اننگ میں لیگ اسپنر کی بہترین بولنگ چھہتررنز دیکر سات وکٹیں اورمیچ میں ایک سواکتالیس رنز کےعوض دس وکٹیں ہے۔مزید پڑھیںhttp://urdu.abbtakk.tv/storiesmisbahulhaqjasonholder50517/بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Home | About
Us | Contact Us |
Profiles |
Privacy
Policy & Disclaimer | What
is Meta News? |
|
Top Searches:
Jang News,
Cricinfo,
Express Tribune,
, SSC Part 1 Results 2016
Dunya News,
Bol News Live,
Samaa News Live,
Metro 1 News,
Waqt News,
Hum TV,
PTV Sports Live ,
KTN News
|
|
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu
Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from
leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster,
and want to know how it works? Please read
more!
|
|
UrduWire.com
- First ever Urdu Meta News portal
|
|