کورونا وائرس امریکہ کب پہنچا تھا؟ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Apr 23, 2020

امریکہ کے مقامی طبی حکام کی جانب سے ایک نیا انکشاف کیا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کی خبر آنے سے پہلے ہی امریکہ پہنچ چکا تھا، تاہم اسے بس ایک عام نزلہ سمجھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانتا کلارا کاؤنٹی کی افسر ڈاکٹر سارا نے بتایا کہ کووڈ 19 بتائے ہوئے وقت سے کئی ہفتے قبل جنوری میں ہی امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پھیلنے لگ گیا تھا، جس کے حوالے سے علم بھی نہیں ہوا اور ہم یہ سمجھے کہ لوگ عام فلو ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر سارا کوڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 6 فروری کو ایک 57 سالہ خاتون کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئی تھیں اور اس سے قبل امریکہ میں کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی تھی، اور امریکہ میں کورونا سے جو پہلی موت بتائی گئی وہ 29 فروری کو واشنگٹن میں ہوئی تھی ، مریض وائرس کے باعث سانس کی نالی کی بیماری میں مبتلا تھا۔

ان خبروں کے آنے کے بعد کیلیفورنیا کے صحت حکام نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو سمجھنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سارا کوڈی کا کہنا تھا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم جو سمجھ رہے تھے، اس سے بھی قبل کورونا وائرس ہماری کمیونٹی میں تیزی سے داخل ہو چکا تھا، اس وقت چوں کہ فلو کا سیزن چل رہا تھا اس لئے ان کیسز کو بھی انفلوئنزا سمجھا گیا۔

مذکورہ تین کیسز کی نشاندہی اس لئے ہوئی کیوں کہ میڈیکل ایگزامنرز ان کی موت کی وجہ سے مطمئن نہیں ہو سکے تھے، اس وقت کورونا وائرس کا ٹیسٹ ممکن نہیں تھا اس لئے انھوں نے ان کی میتوں سے ٹشوز محفوظ کر کے سی ڈی سی بھجوائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More