چین کا وہ پڑوسی ملک جہاں کورونا وائرس سے ایک بھی مریض ہلاک نہ ہوا، جانیں وہ خوش قسمت ملک کونسا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 24, 2020

چین کے پڑوسی ملک ویت نام نے سماجی دوری کے سخت اقدامات میں نرمی لانا شروع کردی ہے اور معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویت نام کے وزیراعظم گوئین ژوان پھوک نے بدھ کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کوئی صوبہ اس وائرس سے زیادہ متاثر نظر نہیں آتا، تاہم کچھ کاروبار تاحال بند رہیں گے۔

ساڑھے 9 کروڑ کی آبادی والے اس ملک نے کورونا وبا پر اتنی کامیابی سے قابو پایا ہے کہ وہاں اس سے ہونے والی بیماری کے نتیجے میں ایک ہلاکت بھی سامنے نہیں آئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد صرف 268 ہے۔

ویت نام میں کورونا وائرس سے کامیابی حاصل کرنے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ان کی جانب سے حکمت عملی میں اہداف، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کے امتزاج پر توجہ دی گئی اور کم افراد پر ہی اس کو پھیلنے سے روک دیا، ساتھ ہی ویت نام میں بڑے پیمانے پر عوامی شعور کو اجاگر کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں صابن سے مسلسل ہاتھ دھونے کو یقینی بنانا تھا۔

واضح رہے کہ جنوری میں ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس منظرعام پر آیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More