کورونا وائرس: صحت یاب ہونے والوں پر وائرس کا دوبارہ حملہ۔۔۔ ڈاکٹرز شدید پریشانی کا شکار

ہماری ویب  |  Apr 25, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا کے رکھ دی ہے، ماہرین اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں ہیں جبکہ آئے دن اس وائرس سے متاثرہ افراد میں کوئی نہ کوئی نئی علامت بھی ظاہر ہو جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا سے افسوس ناک خبر سامنے آئی تھی جب وہاں کی حکومت نے یہ انکشاف کیا تھا کہ متعدد کورونا کے مریض صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کچھ دن بعد معلوم ہوا کہ یہ صرف جنوبی کوریا میں نہیں بلکہ چین میں بھی ہو رہا ہے۔

آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس نے ڈاکٹروں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی وبا کی رفتار کو سست کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن اب یہ وبا نئے سرے سے حملہ کر رہی ہے۔

حیران کرنے والا پہلو یہ ہے کہ ان مریضوں میں صحت یابی کے بعد تمام ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ وائرس اب جسم میں موجود نہیں مگر اب کئی مہینوں بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ کورونا وائرس موجود ہے، کچھ کیسز میں تو 70 دن بعد ایسا ہورہا ہے، ان میں سے بیشتر کی عمریں 50 سے 60 سال سے زائد ہیں۔

چینی طبی حکام کے مطابق ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ جن افراد میں وائرس کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے وہ دیگر افراد کو بھی بیمار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More