نیویارک میں رہنے والا شخص فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگیا، علاج کے دوران کیسے خود کو صحتیابی کی طرف واپس لائے؟ جانیں ان کی کہانی اس ویڈیو میں۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Apr 25, 2020

امریکہ کے حالات سے ہم سب واقف ہیں، کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکی ریاست نیویارک میں ہوئی ہیں۔ یہیں رہائش پذیر ایک 70 سالہ پاکستانی اپنے خاندان کے 3 افراد سمیت اس وبا کا شکار ہو گئے۔

انہوں نے اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ایک دن یونیورسٹی سے واپس آئی تو اس کے گلے میں ہلکا سا درد تھا، اس کے بعد وہ بخار میں مبتلا ہو گئی جس کے بعد ان کے ان کی بیٹی سمیت گھر میں دیگر دو افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد تینوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری عمر 70 سال تھی اسی لیے میرے کیس کی نوعیت سیریس تھی، مجھے آئسولیشن میں رکھا گیا جس کے بعد میں صحت یاب بھی ہوگیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس بیماری میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے، بس اگر احتیاط کر لی جائے تو سب کچھ نارمل ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More