کورونا وائرس کا خاتمہ کب ہوگا ؟ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Apr 28, 2020

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں بتایا ہے کہ ابھی اس وائرس کے ختم ہونے میں کافی دیر ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ادارے کے مشوروں کو اہمیت دینا چاہیے، یہ ادارہ سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے، کورونا وبا کا خاتمہ ابھی دور ہے، اس لیے تمام ممالک اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔

تاہم ایک ہفتہ قبل بھی عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا تھا کہ کورونا وبا کے حوالے سے بدترین وقت آنے والا ہے، ساری دنیا کو متحد ہو کر اس وائرس سے لڑنا ہوگا، ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ لوگ یہ بات نہیں سمجھ رہے ہیں کہ کورونا ایک حقیقت ہے۔

ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس 100 سال کے دوران پہلی مرتبہ آیا ہے، 1918 میں انفلوئنزہ سے 10 کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے، اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو جلد بازی میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین نہیں بنتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More