ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کورونا وائرس کیسز کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ بتا دی

ہماری ویب  |  Apr 29, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہونے کی وجہ بتا دی، انھوں نے کہا کہ امریکہ میں کیسز زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کئے جانے کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی بڑی تعداد زیادہ ٹیسٹنگ کی وجہ سے ہے، دیگر ممالک بھی اگر اتنی ہی ٹیسٹنگ کریں گے تو کیسز کی تعداد بھی زیادہ آئے گی، ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب کورونا کیسز زیرو ہو جائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا امریکہ اب آنے والی بین الاقوامی پروازوں کی کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے سوچ رہا ہے، ٹیسٹنگ کے معاملے پر ایئرلائنز سے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم کورونا ٹیسٹنگ میں پوری دنیا سے آگے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں بھی پیش رفت ہو رہی ہے، ہم ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے مضبوط معیشت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More