ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو ٹوئٹر پر اَن فالو کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Apr 30, 2020

امریکہ اور بھارت کے مابین بہترین تعلقات کے خواہشمند مودی کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ، وائٹ ہاؤس اور امریکی صدر کے آفیشلز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر اَن فالو کر دیا ہے۔

چند دن قبل ہی وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیر اعظم، امریکہ میں بھارتی سفارتخانے، صدر رام کووند اور دیگر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس پیشرفت کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے فالو کئے جانے والے اکاؤنٹس کی تعداد 19 ہوگئی تھی جس سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ معاشی سطح پر بڑھنے والی قربتیں اب سفارتی سطح پر بھی بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ مودی دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس اور امریکی صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا جا رہا ہے۔

تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائٹ ہاؤس، ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھارتی وزیر اعظم سمیت ان تمام اکاؤنٹس کو دوبارہ اَن فالو کردیا ہے جس سے یہ تعداد واپس 13ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے تمام ادویہ کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی جس کے ایک روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر بھارت نے انہیں ہائیڈروکسی کلوروکوئن نامی دوا ایکسپورٹ نہ کی تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More