کورونا وائرس کے بعد دفاتر کیسے نظر آئیں گے ؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  May 06, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی پابندی ختم ہونے کے بعد جب دفاتر کھلیں گے تو ان کی شکل کیسی ہوگی؟ اس حوالے سے ایک امریکی کمپنی نے دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر شئیر کی ہے۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر حکومتوں کی جانب سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن نے لوگوں کے کام کے طریقوں اور جگہوں کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے، جہاں وہ آفس کا کام اپنے ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر کرنے پر مجبور ہیں۔

اب انٹرنیشنل رئیل اسٹیٹ کمپنی کشمین اینڈ ویکفیلڈ نے آفس کی جگہ کا ایک ایسا ڈیزائن بنایا ہے جو کورونا کے دوران محفوظ طریقے سے کام کرنے کے تصور پر مبنی ہے۔

اس ڈیزائن کے مطابق دفاتر میں ایسے معیاری اقدام اپنائے جائیں گے جیسے کہ راہداریاں وَن وے ہوں گی، جس میز پر ملازمین بیٹھیں گے ان کے گرد ایک بفر زون بنایا جائے گا، اور کرسیوں کے درمیان صاف پلاسٹک کی اسکرین نصب ہوں گی تاکہ کسی ملازم کو اگر چھینک آئے تو دوسرے محفوظ رہیں۔

لاک ڈاؤن کی پابندیاں اٹھنے کے بعد دفاتر کو وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا، کیوں کہ امریکی ادارے سی ڈی سی نے کورونا وبا کی دوسری لہر سے بھی خبردار کر دیا ہے۔

دفاتر کے اس نئے ڈیزائن میں میزوں کے گرد ایریا کو خالی رکھنے کے لئے 6 فٹ کے سماجی دوری کے تصور کو استعمال کیا گیا ہے، اس کے لئے ویڈیو میں بنیادی تصورات سے کام لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More