کیا یہ چائے پینے سے کورونا وائرس کا مریض فوراً صحتیاب ہوجائے گا؟ حیران کن دعویٰ

ہماری ویب  |  May 08, 2020

جہاں دنیا بھر میں وبائی مرض کورونا وائرس کے علاج کے لئے ویکسین تیار کرنے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں تو وہیں وسطی افریقہ کے ملک مڈغاسکر نے ایک ایسی چائے بنانے کا دعویٰ کیا ہے جسے پینے سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سات دنوں میں صحتیاب ہو جائیں گے۔

چائے کا نام کووڈ آرگینکس رکھا گیا ہے اور یہ چائے آرتیمیزیا نامی پودے سے بنائی گئی ہے جو ملیریا کے علاج کے لئے کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

اس چائے کا فارمولا مڈغاسکر انسٹیٹیوٹ آف اپلائڈ ریسرچ میں تیار کیا گیا لیکن اسے فی الحال عالمی سطح پر ٹیسٹنگ کے لئے نہیں بھیجا گیا۔

مڈغاسکر کے صدر اینڈری واجولینا نے عوام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ چائے پینے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور انہوں نے یہ چائے خود بھی پی تھی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وبا کے دو متاثرین اس چائے کو پینے سے شفایاب ہوگئے۔

مڈغاسکر کی دو کروڑ سے زائد آبادی ہے اور حیران کن بات یہ بھی ہے کہ وہاں اس وائرس سے بہت کم لوگ متاثر ہوئے جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کسی کی اموات سامنے نہیں آئی ہے۔

البتہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کے خلاف مڈغاسکر کی چائے کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More