چین میں لاک ڈاؤن ختم ہوئے ایک ماہ بعد کورونا وائرس کا دوبارہ حملہ

ہماری ویب  |  May 11, 2020

چین کے شہر ووہان کو کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ شہر کو کورونا کی بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صورتحال پر قابو پا لینے کے بعد 8 اپریل کو شہر بھر میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کردیا گیا تھا۔

لاک ڈاؤن ختم کیے جانے کے ایک ماہ بعد اب ووہان شہر کو کورونا وائرس کی نئی لہر کا سامنا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں پہلی بار 8 اور 10 مئی کو وہاں سب سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن کے بعد ایک ماہ میں پہلی بار 10 مئی کو وہاں نئے 17 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق یہ انتہائی خطرے کی صورت ہو سکتی ہے، شہریوں کو ازخود ہی احتیاط سے کام لینا ہوگا ورنہ اس مرتبہ پہلے سے مزید سنگین صورتحال درپیش ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More