2016 ء میں ٹرمپ کو وبا کے خطرے سے آگاہ کیا، بل گیٹس کا چونکا دینے والا انکشاف

ہماری ویب  |  May 13, 2020

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر ڈانلڈ ٹرمپ کو 2016ء میں ان کی انتخابی کامیابی کے فوراً بعد خطرناک وبائی مرض پھیلنے سے متعلق آگاہ کیا تھا تاہم بل گیٹس نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اس معاملے پر کھل کر زیادہ بیانات نہیں دے پائے۔

ارب پتی شخصیت بل گیٹس نے کہا کہ اگرچہ اصولی طور پر دنیا کے متعدد لیڈران نے اس مشورے پر اتفاق کیا تھا لیکن وبائی مرض سے نمٹنے کی تیاری کے معاملے میں چند ہی ملک ایسے تھے جنہوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد میں نے خود ہی اس مسئلے کا حل تلاش کرنا شروع کردیا تھا

ان کا کہنا تھا کہ میں اکثر کانفرنسس اور دیگر مواقعوں پر جب اس حوالے سے سوال کرتا تھا کہ نظام تنفس کے ذریعے پھیلنے والے وائرس سے نمٹنے کے لئے آپ کی کیا تیاری ہے،بندش کی صورت میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے کیا کوئی حکمت عملی تیاری ہے، ماسک ضروری ہے اور کیا اس سے ہمیں مدد حاصل ہوسکتی ہے مگر ان سوالات کے کوئی ٹھوس جواب نہیں ملے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More