کورونا وائرس: اچھی خبر آگئی، وہ کونسا ملک ہے جہاں گزشتہ روز کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا؟ جانیں

ہماری ویب  |  May 13, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کے ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر کئی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، وہیں شمالی افریقی ملک تیونس میں گزشتہ روز کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

تیونس میں یکم مارچ سے اب تک ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے، وہاں کی حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وبا کا پہلا مریض 2 مارچ کو رپورٹ ہوا تھا، ملک میں اس وقت سے اب تک 1 ہزار 32 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 45 افراد کی موت واقع ہوئی۔

تیونس کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے بیشتر مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، اس وقت اسپتالوں میں صرف 11 مریض زیر علاج ہیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام ان مثبت اشاروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن سے معلوم ہوا ہے کہ تیونس میں وائرس پر قابو پالیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More