کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال قائم ہے لیکن آہستہ آہستہ معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور لاک ڈاؤن کے بعد لوگ دوبارہ کاروبار کھولنے کا آغاز کر رہے ہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں ہئیر سیلون دوبارہ کھل گئے، اور وہیں ڈینور ہیئر اسٹائل اسپیشلسٹ خاتون چند گھنٹوں میں لاکھوں روپے کی مالکن بن گئیں۔
ایلیسیا نووٹنی کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک گاہک نے انہیں بال کاٹنے کے صرف ٹپ ڈھائی ہزار ڈالر دئے۔
نووٹنی نے بتایا کہ وہ اپنے بلوں کی رقم پورا کرنے کے لئے کافی دنوں سے کوشش کر رہی تھیں، وہ شخص 1 بجکر ایک منٹ پر بال کٹوانے آیا تھا اور عام سا بندہ تھا جس نے بال کٹوانے کے عوض خطیر رقم ادا کی۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس شخص نے سیلون میں موجود جنرل مینیجر کو ایک ہزار ڈالر، استقبالیہ دینے والے 500 ڈالرز اور دیگر 18 ہیئر اسٹائلسٹوں میں 1800 ڈالرز تقسیم کئے۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نووٹنی کا کہنا تھا کہ کسی کو میرے پاس 2500 ڈالر دینے کے لئے پیسے موجود نہیں تھے، اس شخص کی مدد پر ہم سب اس کے بے حد شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں بتاسکتی کہ یہ رقم ہم سب کے لئے کتنی معنی رکھتی ہے۔