بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا جبکہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد۔۔۔

ہماری ویب  |  May 20, 2020

بھارت میں اب تک ایک لاکھ سے زائد تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے اب تک 3 ہزار 163 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 39 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد اضافے کے بعد 1 لاکھ 1 ہزار 139 تک پہنچ گئی۔

بھارتی حکام کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شہروں اور قصبوں سے ہجرت کرنے والے مزدوروں کی اپنی آبائی ریاستوں میں آمد کے بعد انفیکشن کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی سطح کے حوالے سے بات کی جائے تو کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 48 لاکھ 36ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار 213 تک ہوگئی ہے۔

تاہم پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہے، جس میں سے 985 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 13 ہزار 101 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More