برازیل کے خاص قبائلی کورونا وائرس کا علاج کیسے کررہے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  May 21, 2020

عالمگیر وبا کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ملک کے باشندے اپنے اپنے طریقے کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔

تو وہیں برازیل کے جنگل میں رہنے والے قبائلی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے دیسی ٹوٹکوں کے ذریعے علاج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمازون قبیلے کے افراد جنگل سے خاص قسم کی جڑی بوٹیاں جمع کر کے اور شہد کی مدد سے کورونا علامات کے خاتمے کی کوششوں میں جٹے ہوئے ہیں جو ان کے روایتی ٹوٹکوں میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق قبائلی لوگ وائرس کے علاج کے لئے بارک نامی درخت کے ریشوں اور شہد کی ملاوٹ سے دوا تیار اور استعمال کرتے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ اس دوا سے علاج کر کے مریض صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

برازیل میں ایمازون جنگل میں رہنے والے مختلف قسم کے قبائل بھی عالمی وبا سے متاثر ہورہے ہیں، اب تک 20 ہزار کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 1 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More