ٹماٹر ایک روپے کلو اتنا سستا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  May 22, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں زندگی کے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں تو وہیں ایک مشکل اور آن پڑی کہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹماٹر کی قیمت گرنے کی وجہ سے کسانوں نے سینکڑوں ٹن ٹماٹر سڑک پر پھینک دئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں جاری لاک ڈاؤن سے جہاں تمام کاروبار بند ہے تو وہیں ٹماٹروں کی کاشت کرنے والے کسان بھی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں صرف چند ہی ہفتوں کے دوران ٹماٹر کی فصل کی قیمت تیزی سے کم ہوئی، جس کی وجہ سے ٹماٹر اب کوئی کوڑیوں کے دام بھی لینے کو تیار نہیں۔

بھارت اترپردیش کے شہر غازی پور کی منڈی میں ٹماٹر خریدنے والا کوئی گاہک نہیں رہا، منڈی میں ایک روپے کلو ٹماٹر فروخت ہوئے، جس کے باعث کاشت کاروں نے سینکڑوں ٹن ٹماٹر سڑک پر پھینک دئے۔

اس کی وجہ یہ کہ سرحدوں کی بندش سے تجارتی معطلی کے باعث کاشت کار خسارے کا سودا کرنے پر مجبور ہو گئے، وہ اپنی فصلوں کو خود برباد کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More