پہلی مرتبہ دنیا میں ایک ساتھ پیدا ہونے والے 7 بچے اب کیسے ہیں؟

ہماری ویب  |  May 22, 2020

نادیہ سلیمان ایک امریکی یہودی خاتون ہیں جنہوں نے جنوری 2009 میں 8 بچوں کو بیک وقت جنم دیا جو سب زندہ بھی بچ گئے اور یہ ایک ورلڈ ریکارڈ تھا۔

لیکن اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کی ہی بوبی میککوفی کے پاس تھا جنہوں نے نومبر 1997 میں 7 بچوں کو جنم دیا اور پہلی بار یہ ایسے 7 بچے تھے جو زندہ بچ گئے اور ایک ساتھ پرورش پاکر اب 22 سال کے ہوچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 3 بچوں کی پیدائش میں بھی ایک صحت مند بچے کا امکان 50 فیصد ہوتا ہے جبکہ لگ بھگ 50 فیصد کے قریب جڑواں یا اس سے زائد بچوں کی پیدائش کی کوشش اسقاط حمل پر ختم ہوتی ہے۔

میککوفی اس حوالے سے خوش قسمت ثابت ہوئیں، ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ وہ بچ نہیں سکیں گی مگر کچھ بھی غلط نہیں ہوا اور 21 نومبر 1997 کو 4 لڑکوں اور 3 لڑکیوں کو جنم دیا، جن کی پیدائش مقررہ وقت سے 9 ہفتے قبل آپریشن کے ذریعے ہوئی، جبکہ وہ ہسپتال میں 2 ماہ تک رہے۔


ان 7 میں سے 2 بچے دماغی فالج کا شکار تھے اور ان کی متعددد سرجری ہوئی جس کے نتیجے میں اب وہ کسی کی مدد کے بغیر چل سکتے ہیں۔


یہ سب بچے تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے، جن میں سے 4 نے یونیورسٹی کا رخ کیا، ایک کالج گیا جبکہ ایک نے فوجی کیرئیر کا انتخاب کیا اور اب بہت جلد شادی کرنے والا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More